Tujhse waada hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Kazmi Brothers
یا زہرا یا زہرا یا زہرا یا زہرا
مظلومہ محرومہ معصومہ
یا زہرا یا زہرا یا زہرا یا زہرا
یا صدیقتہ اکبرا یا راضیہ یا
مرضیہ یا طاہرہ یا مظلومہ
تجھ سے وعدہ ہے فاطمہ زہرا
تیرے آنسوں نہیں بھلاےنگے
تیری مظلومیت پہ روےنگے
تیرا فرش عزا بچھاےنگے
تجھ پہ کیا کیا ستم نہ ڈھاے ہیں
تازیانے بھی تو نے کھاے ہے
ظلم کی انتہا ہے کلمہ گو
تیرے گھر کو جلانے آے ہیں
تیرے بہتے ہوے لہو کی قسم
ہم بھی اپنا لہو بہاینگے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
ہاے بعد نبی نہ جانے کیوں
اتنی بے رحم ہو گیء دنیا
تیری دنیا اجاڑ کر بی بی
چین سے خود تو سو گیء دنیا
تیرے محسن کو مارنے والے
کیا محمد کو منہ دکھائیں گے
حد تو یہ ہے کہ درد دل تیرا
اہلِ غم بھی سمجھ نہیں پاے
ڈال کر گردن علی میں رسن
تیری نظروں کے سامنے ہاے
جس طرح دل تیرا دکھایا ہے
ہم کبھی بھی نہ بھول پایینگے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
اپنے بچوں کے ساتھ تیرا وہ
بھرے دربار میں کھڑے رہنا
اپنا حق مانگنا زمانے سے
اور امت کا ظلم بھی سہنا
کون مجرم ہے سیدہ تیرا
ہم یہ نسلوں کو بھی بتائیں گے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
پسلیاں توڑ دی تیری بی بی
سامنے مرتضیٰ کے مارا ہے
کون جانے علی نے کس دل سے
تجھکو زیر لحد اتارا ہے
تیری تربت پہ بیٹھ کر مولا
تیرے جانے کا غم منایینگے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
جب یہ دیکھا کے چل بسی زہرا
دی صدا یہ حسین نے رو کر
میرے شیعوں کو بخشوا دینا
مجھ سے وعدہ کرو یہ اے مادر
ان کا ضامن ہوں روز محشر تک
اپنے وعدے کو یہ نبھایینگے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
شکر ہے سیدہ کا یہ اختر
ہم پہ محشر میں بھی کرم ہوگا
پاؤں فرش عزا پہ ہونگے اور
سر پہ عباس کا الم ہوگا
جب تلک سیدہ نہ چاہیں گی
اپنی جنت میں ہم نہ جایینگے
تجھ سے وعدہ ہے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.