Mere Waris Hain Karbala Wale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Wajeeh Hasan Zaidi
روح میں کربلا کی آمد ہے مجھ کو محسوس ہو رہے ہیں حسین
آج کی رات جاگنا ہے مجھے میری آنکھوں میں سو رہے ہیں حسین
ہیں یہی لوگ تو خدا والے مصطفی والے مرتضی والے
میرے وارث ہیں کربلا والے
ہر بلا کو شکست دے دینا اور وباؤں کو بھی ہلا دینا
گر شفا چاہیے مسلمانوں آکے اس در پہ سر جھکا دینا
جن کے جھولے بھی ہیں شفا والے مصطفی والے مرتضی والے
تم کبھی جا کے کربلا دیکھو کیا عطائیں وہاں پہ ہوتی ہیں
دل کو کتنا سکون ملتا ہے رد بلائیں وہاں پہ ہوتی ہیں
کام کرتے ہیں انبیاء والے مصطفی والے مرتضی والے
شاہ کا ماتمی ہو مشکل میں ہم نے ایسا کبھی نہیں دیکھا
دور اس کی بلائیں ہوتی ہیں ہے یقیں اس کو فاطمہ زہرا
ہاتھ اٹھاتی ہیں جب دعا والے مصطفی والے مرتضی والے
جب کبھی مشکلوں میں آتے ہیں بارگاہ حسین جاتے ہیں
پاک ہو کر علم کو چھوتے ہیں پاک ہو کر علم اٹھاتے ہیں
لوگ جتنے بھی ہیں وفا والے مصطفی والے مرتضی والے
جب محرم کے روز آتے ہیں یاد پیاسوں کی ہم مناتے ہیں
چھوڑ کر کربلا کو شاہ امم ہند کی سرزمین پہ آتے ہیں
فرش بچھ جاتے ہیں عزا والے مصطفی والے مرتضی والے
یہ وصیت تھی شاہ والا کی میرے زائر کو مہماں کرنا
آج بھی خدمتوں میں مصروف ہیں جا کے خود دیکھ لو خدا ہے گواہ
لوگ جتنے ہیں نینوا والے مصطفی والے مرتضی والے
ایسا پرسہ ہوا ہے مجلس میں شور گریہ ہے اور ہیں آہیں
جو وجیہہ حسن نے پیش کیئے میری بی بی قبول فرمائیں
شعر جتنے بھی ہیں رضا والے مصطفی والے مرتضی والے
قافلہ جا رہا ہے کوفے کو یہ منادی صدائیں دیتا ہے
آگے اس قافلے کہ اک بیمار بس اسی ایک غم میں روتا ہے
بے ردا ہو گئے ردا والے مصطفی والے مرتضی والے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.