Saqqa-e-Sakina Abbas Abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mesum Abbas
سقائے سکینہ عباس عباس
دو مجھ کو سہارا عباس عباس
ان ہاتھوں کے تم جھولیاں بھر دیتے ہو مولا
احسان کرو مجھ پہ میں بندہ ہوں تمہارا
مفلس ہوں بہت کرب و بلا آ نہیں سکتا
کیا تم سے چھپانا عباس عباس
ٹھہری ہوئی نظریں ہیں مری تیرے علم پر
شک مجھ کو نہیں کوئی ترے لطف و کرم پر
تو باب حوائج ہے نظر رکھتا ہے ہم پر
مشکل سے بچانا عباس عباس
دنیا کی مصیبت نے مجھے گھیر لیا ہے
آقا تیرا خادم یہ پریشان ہوا ہے
تم مجھ کو بچا لو گے مجھے یہ بھی پتا ہے
بس دیر نہ کرنا عباس عباس
سب رنج و الم میں نے زمانے سے چھپائے
آیا ہوں ترے سامنے ہاتھوں کو اٹھائے
منہ موڑ گئے مجھ سے سبھی اپنے پرائے
دل زخمی ہے میرا عباس عباس
زہرا کی قسم ہے میری الجھن کو مٹا دو
اک پھول علم سے میرے دامن میں گرا دو
ہمت مجھے مل جائے اشارے سے بتا دو
تم ساتھ ہو مولا عباس عباس
عباس حبیب ابن مظاہر سے یہ کہنا
زواروں کی فہرست میں اب نام ہو میرا
سامان سفر بھی میرا تیار ہے مولا
تم مجھ کو بلانا عباس عباس
سر پہ نہیں جن لوگوں کے ماں باپ کا سایہ
ان سب کے نگہبان تم ہی ہو میرے مولا
مادر کا ہی آنچل ہے یہ پرچم کا پھریا
کرتے رہو سایہ عباس عباس
تو بھائی ہے شبیر کا حیدر کا ہے بیٹا
دنیا میں نہیں اتنا سخی کوئی گھرانہ
تیری ہی سخاوت کا زمانے میں ہے چرچہ
تو در ہے عطا کا عباس عباس
دیتے ہیں سکینہ کی قسم اس لیے مولا
ہے میثم و اذلان کا مولا یہ عقیدہ
تم رد نہیں کر سکتے کبھی بھی یہ وسیلہ
ہے پورا بھروسہ عباس عباس
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.