Ali Ali Bolo
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Meesam Kashmiri
خدا کے نور کا مظہر علی علی بولو
ہے حکم مرسل داور علی علی بولو
ہے جانشین پیمبر علی علی بولو
لگا کے نعرہ حیدر علی علی بولو
فضیلتوں کا سمندر علی علی بولو
نبی کے دین کا رہبر علی علی بولو
رسول زادی کا ہمسر علی علی بولو
ہے اصل وارث منبر علی علی بولو
کہو اذاں میں علی ولی اللہ ضرور
یزیدیت کو کچل کر علی علی بولو
یہ کام تیرا ہے پروردگار کون کرے
شگاف کعبے میں اب بار بار کون کرے
علی کے وصف ہیں اتنے شمار کون کرے
یہ سوچ کر نہ بنایا خدا نے اور علی
نبی نے درس دیا یاعلی مدد کہہ کر
مدد کو آتے ہیں حیدر علی علی بولو
خوشی سے جھوم کے کہتا ہے خانہ کعبہ
ہے آج آمد حیدر علی علی بولو
کیا رسول نے کب چھپ چھپا کے یہ اعلان
کہا ہے برسر منبر علی علی بولو
فراز دار سے میثم کی آ رہی ہے صدا
نہ رکھو دل میں کوئی ڈر علی علی بولو
صدا ہے حضرت شہباز کی یہ سہون سے
ہیں پیشوائے قلندر علی علی بولو
جو چاہتے ہو لحد میں نہ ہوں سوال و جواب
تو زندگی میں برابر علی علی بولو
جو چاہتے ہو کہ منظر ہو مثل باغ ارم
تو اپنے گھر کو سجا کر علی علی بولو
لگاؤ سینے سے خوش ہو کے مومنوں کو صدا
منافقوں کو جلا کر علی علی بولو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.