Kaun Jane Kya Hai Fatima
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Sajjad Mir
کون جانے کیا ہے فاطمہ
راز مصطفی ہے فاطمہ
مصطفی ہیں سب سے محترم
پھر بھی فاطمہ ہے فاطمہ
جس میں پڑھتے ہیں حسن، حسین
تو وہ مدرسہ ہے فاطمہ
خلق ہو رہے ہیں دو جہاں
کوئی کہہ رہا ہے فاطمہ
زہرہ چاند پر پہنچ گیا
تیرے گھر گیا ہے فاطمہ
مغرب اس لیے نہیں ہے قصر
اس میں حق تیرا ہے فاطمہ
کوثر نبی ہے صرف تو
یہ لقب تیرا ہے فاطمہ
جو علی کو حکم دے سکے
یا نبی ہیں یا ہے فاطمہ
اشتہار جشن ہے بڑا
چھوٹا کیوں لکھا ہے فاطمہ
میر ساری حجتوں پہ بھی
حجت خدا ہے فاطمہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.