Zuljanah Aa Qibla Manzil
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Nadeem Sarwar
ذوالجناح آ قبلہ منزل میدان خالی واویلا
اے وا غریب آئے وا حسینا
اے وا شہید آئے وا حسینا
اے وا مظلوم آئے وا حسینا
شور ہوا لو خالی آیا
چھوڑ کے زینب کا ماں جایا
باگیں کٹی ہیں خوں میں نہایا
زینب نے دکھڑا یہ سنایا
خون میں تر رہوار کو دیکھا
روئی تڑپ کر بالی سکینہ
بولی کہاں ہیں میرے بابا
چھین لیا کیوں میرا سہارا
میں تیرے صدقے میں تیرے واری
تو میرے بابا کی ہے سواری
تیرے بدن سے خون ہے جاری
زخم لگے ہیں جسم پہ کاری
بات نہ مانی تو نے میری
روئی بہت قدموں سے لپٹی
بولی کہاں ہیں میرے بابا
چھین لیا کیوں میرا سہارا
چھوڑ دیا کیوں رن میں اکیلا
چور غموں سے تھا میرا بابا
جس نے اٹھایا لاشے پہ لاشہ
تنہا کیوں مقتل سے آیا
زینب کے لب پر یہ فغاں تھی
سہہ نہ سکوں گی شہ کی جدائی
تو نے کیوں گردن ہے جھکائی
رہ گیا کیوں مقتل میں بھائی
بانو پکاری پھینک کے چادر
لٹ گئی میں برباد ہوا گھر
رن سے نہ آئے سبط پیمبر
چلتے ہیں میرے قلب پہ خنجر
قتل ہوئے شبیر جو رن میں
گونجی صدا ریحان یہ بن میں
آگ لگی زہرا کے چمن میں
پہنچی خبر صغری کو وطن میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.