Shor e Matam Sun Ke Ahle Bait Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
شور ماتم سن کے اہل بیت کا سب اہل شام
شادیاں کرتے تھے گھر میں شادماں بیٹھے ہوئے
ان کو مجرا تھے جو زیر اسماں بیٹھے ہوئے
بھوکے پیاسے بے وطن بے خانماں بیٹھے ہوئے
وا دریغا دست عابد میں تو ہو ان کی مہار
اور اونٹوں پر چلیں کچھ سارباں بیٹھے ہوئے
شاہ اس پر بھی اٹھا دیتے تھے اعدا کے قدم
تیر تن پر دل پہ داغ جاں ستاں بیٹھے ہوئے
امت عاصی کے حق میں شاہ نے مانگی دعا
جانب قبلہ زمیں پر نیم جاں بیٹھے ہوئے
کربلا سے شام تک دم دم کی جاتی تھی خبر
جا بجا تھے ڈاک پر سب خط رساں بیٹھے ہوئے
کوفیوں نے خود بلا کر یہ ستم برپا کیا
اپنے گھر تھے چین سے شاہ زماں بیٹھے ہوئے
جب مدینے میں شہادت کی خبر اڑ کر گئی
کچھ کھڑے روتے تھے کچھ پیر و جواں بیٹھے ہوئے
بیٹھے بیٹھے پشت زیں پر ہی پڑی شہ نے نماز
زخم کاری تھے بہت تا استخواں بیٹھے ہوئے
حلق پر خنجر چلا سبط رسول اللہ کے
کھائی ہیں عابد نے غم کی برچھیاں بیٹھے ہوئے
کہہ رہے تھے العطش جس وقت سب اہل حرم
سب کی سنتے تھے شہ کون و مکاں بیٹھے ہوئے
راہ تسلیم و رضا میں اہل بیت مصطفی
صبر کا کرتے تھے باہم امتحاں بیٹھے ہوئے
رات کو چپ چاپ ہوتی تھی کوئی دم کو اگر
پھر ہلا دیتے تھے اپنی بیڑیاں بیٹھے ہوئے
حضرت عابد کو زنداں میں بھی تھا اتنا لحاظ
ہم سے غافل ہوں نہ در پر پاسباں بیٹھے ہوئے
حج زیارت کر چکے اب کربلا کو بھی چلو
داغ مدت ہو گئی تم کو یہاں بیٹھے ہوئے
شاہ کے ماتم میں روئے ہیں بہت حور و ملک
دیکھنا جنت میں بھی ہوں گے مکاں بیٹھے ہوئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.