Ae Mere Maula
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Qamar Baltistani
بہت پردہ ہوا اب آ بھی جاؤ اے میرے مولا
نقاب غیب کو رخ سے ہٹاؤ اے میرے مولا
یزیدی طاقتوں نے پھر سے اپنا سر اٹھایا ہے
مزار فاطمہ زہرا کے گنبد کو گرایا ہے
علی کی تیغ سے ان کو مٹاؤ اے میرے مولا
دیئے ہیں رونے والوں کو بڑے آزار باطل نے
عزاداروں کا جینا کر دیا دشوار باطل نے
کرو امداد للہ آ بھی جاؤ اے میرے مولا
سنا ہے رات دن غیبت میں تم بے چین ہوتے ہو
سنا ہے صورت سجاد تم بھی خون روتے ہو
تم اپنے غم ہمیں آ کر سناؤ اے میرے مولا
ستم نے مسجدوں کو مقتل انسان بنایا ہے
جوان و کمسنوں کی ہم نے لاشوں کو اٹھایا ہے
عزا خانے ہیں ویراں آ بھی جاؤ اے میرے مولا
شہید کربلا کے وارث دستار تم ہی ہو
ردائے زینب مضطر کے ماتم دار تم ہی ہو
چلے آؤ صف ماتم بچھاؤ اے میرے مولا
چلی برچھی جب اکبر پر وہاں موجود تم بھی تھے
چلا جب تیر اصغر پر وہاں موجود تم بھی تھے
ہمیں بھی داستان غم سناؤ اے میرے مولا
یہی توقیر تیرے در پہ کرتا ہے دعا مولا
ہمیں اپنے گھرانے کا صحیح عارف بنا مولا
ہمیں اپنی زیارت بھی کراؤ اے میرے مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.