Mere Amu Abbas, Mere Amu Abbas
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Jawad Mir
جب پیاس بڑھی پانی نہ ملا تو رو کے سکینہ نے دی صدا
اے میرے چچا میں تم پہ فدا اصغر ہے میرا کب سے پیاسا
تم پیاسوں کی سقائی کرو دریا سے ہمیں پانی لا دو
سر چوم کے پھر شہزادی کا عباس جری نے فرمایا
لا دیں گے تمہیں پانی یہ بچوں کو بتا دو
ہم نہر پہ جاتے ہیں اے شہزادی دعا دو
ہم بیٹھے ہیں دو زانو تم آگے بڑھو بی بی
خود ہاتھوں سے مشکیزہ کاندھے پہ رکھو بی بی
اے پیاسی سکینہ ہمیں سقا تو بنا دو
میں جاؤں جو میداں میں ٹیلے پہ چلی آنا
خود دیکھنا آنکھوں سے ساحل پہ میرا جانا
تم روز یہی کہتی تھیں صفین سنا دو
اللہ کرے جلدی یہ ختم اداسی ہو
عباس کے ہوتے بھی سہ روز سے پیاسی ہو
میرے بندھے ہاتھوں کو آزاد کرا دو
اظہار نہ ہو پایا اس قوت بازو کا
مجبور اطاعت ہے دل پھٹتا ہے عمو کا
للہ نہ اب کہنا میری پیاس بجھا دو
خدمت میں بھتیجی کی کام آئیں میرے بازو
بالفرض جو دریا پر کٹ جائیں میرے بازو
تڑپو گی نہیں بی بی یقیں مجھ کو دلا دو
یہ رخصت آخر ہے بابا کو تجھے سونپا
اب تیروں کی بارش میں جاتا ہے تیرا سقا
اک شور ہے فوجوں میں کمر شہ کی جھکا دو
پر خون تکلم جب وہ مشک و علم دیکھے
عباس کے بیٹے نے رو کر کہا بی بی سے
بابا کی طرح سے ہمیں مشکیزہ تو لا دو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.