Ya Fatima Karam Hai Aap Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by John Rizvi
اوج پر آپ کی جب شان نظر آتی ہے
خود خدائی مجھے حیران نظر آتی ہے
آپ کے نام سے منسوب ہوئی ہے جب سے
مجھ کو تسبیح بھی قرآن نظر آتی ہے
حجاب خالق زہرا
کہتے ہیں جنت جسے وہ آپ کا آنگن ہے
آپ کے ہی نور سے یہ دنیا روشن ہے
جو عدو ہے آپ کا اللہ کا دشمن ہے
فدک کیا چیز ہے زہرا، ہے سب کچھ آپ کا صدقہ
آپ نا ہوتیں تو کچھ بھی تخلیق نہیں ہوتا
علی کی رازق زہرا
کون سمجھے گا اے بی بی جو آپ کا ہے رتبہ
آپ ہی خیرالنساء اور تفسیر کوثر
خلد کے جو شہزادے ہیں آپ ان کی جنت
ملکہ کون و مکاں ہیں خاتون محشر
رحمت دونوں جہاں کے گھر کی ہیں رحمت
زینت عرش علی ہے بی بی آپ کا گھر
کب کسی نے پائی ہے اے بی بی یہ عظمت
فرشتے عرش سے آکر، جہاں بنتے ہیں نوکر
ہیں اس کے واسطے ایماں، جو خود ہے گل ایماں
فرش پر بی بی بس ایسا ہے آپ کا دروازہ
جو دعا سب کی سن لے وہ غازی ہے تیری دعا
آپ جب میدان میں پہنچی اے صدیقہ
دیکھ کر نجرانیوں میں شور یہی اٹھا
نور کا یہ قافلہ ہے ان سے نہیں لڑنا
اگر یہ حکم سنا دیں، پہاڑوں کو پلٹا دیں
دونوں عالم میں ان جیسا کوئی بھی نہیں سچا
مصطفی کے عاشقوں نہ عشق کرو فرضی
آپ کا حق چھین کر جس نے کھایا بی بی
فاطمہ کی مرضی میں ہے احمد کی مرضی
جس نے بھی سچائیوں کو جھٹلایا بی بی
متحد رہنا ہے تو سن لو میری ارضی
گھر جلانے آپ کا جو بھی آیا بی بی
حدیث بضعت منی، نہ بھولیں شیعہ سنی
نہیں ہے کوئی بھی ڈر، کروں گا لعنت ان پر
ساتھ آجاؤ سب مل کے دیتے ہیں بس یہ صدا
کوئی جلتا ہے جل جائے بس راضی ہوں زہرا
آپ کے جو دشمنوں سے رکھے ہمدردی
چاہے وہ جو بھی ہو اس پہ لعنت ہم سب کی
غیر ہو یا اپنا ہو پرواہ نہیں کوئی
نہیں ہو سکتے مبرہ، ہمیشہ ہوگا تبرہ
آپ حق پر ہیں جو مانے ہے صرف وہی اپنا
آپ کے ہی نام سے حل ہوتی ہے مشکل
جانتی ہیں آپ ہی جو حال ہمارا ہے
در بدر بھٹکے ہوؤں کو ملتی ہے منزل
آپ کی چوکھٹ کا ہی ہم سب کو سہارا ہے
آپ سے ہی رکھتا ہے امید ہمارا دل
آپ کو بس آپ کو مشکل میں پکارا ہے
ہمیں چادر میں اپنی، ہمیشہ رکھنا بی بی
کہ جب تک دم میں دم ہو، ہمیں نا کوئی غم ہو
ہر حسینی کے ہونٹوں پہ ہے ایک یہی نعرہ
بس غم سرور ہو دل میں اور سامنے کرب و بلا
جون اور ذیشان بس کرتے ہیں ایک دعا
دیکھنا ہے آپ کا تعمیر ہمیں روضہ
بارہواں جو آپ کا غیبت میں ہے بیٹا
اجازت دیجئے بی بی، چلے آئیں اب مہدی
جلد ہٹ جائے چہرے سے اب غیبت کا پردہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.