Ya Zehra Ya Zehra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Sabeeh Hasan Zaidi
آئے ہیں ترے در پہ گدا یا زہرا یا زہرا
پھیلائے ہوئے دست دعا یا زہرا یا زہرا
وہ جس سے پیمبر کو بھی ملتی تھی شفاء
اس چادر تطہیر کا کر دو سایہ
مل جائے مریضوں کو شفاء یا زہرا یا زہرا
صدقے میں ترے بخش دے اللہ خطا
تاثیر زبانوں کو یوں ہو جائے عطا
مقبول ہو ہم سب کی دعا یا زہرا یا زہرا
راہب کو تیرے در سے ملی ہے اولاد
جو گودیاں ویران ہیں ہوئیں آباد
اے مادر شاہ دوسرا یا زہرا یا زہرا
بے جرم اسیروں کی بھی سن لو روداد
تم غیب سے ان لوگوں کی کر دو امداد
ہو جائیں سبھی جلد رہا یا زہرا یا زہرا
دلوا دو شہادت کی سعادت بی بی
ہو جائے بہتر سے یوں نسبت بی بی
مل جائے ہمیں راہ بقا یا زہرا یا زہرا
پردہ رہے محفوظ کنیزوں کا تیری
پردے کی نگہدار ہوں زینب بی بی
قائم رہے ہر سر پہ ردا یا زہرا یا زہرا
فرش غم شبیر بچھانے سے ہمیں
روضوں کی زیارت پہ بھی جانے سے ہمیں
روکے نہ کبھی کوئی وبا یا زہرا یا زہرا
مفلس پہ بھی ہو جائے کرم شہزادی
رہ جائے غریبوں کا بھرم شہزادی
خیرات جو مل جائے ذرا یا زہرا یا زہرا
روتا ہے تمہیں غیب میں مہدی اب بھی
وہ سوچ کے ٹوٹی ہوئی پسلی تیری
یہ رو رو کے صدا یا زہرا یا زہرا
ہر چیز لٹا دیں گے غم شہ کے لئے
گردن بھی کٹا دیں گے غم شہ کے لئے
حاصل ہو فقط تیری رضا یا زہرا یا زہرا
آ جائیں بس اب غیب سے مولا مہدی
ہر ٹوٹے ہوئے دل کی ہے فریاد یہی
مل جائے انہیں اذن خدا یا زہرا یا زہرا
ظالم نے تجھے ایسا طمانچہ مارا
چہرہ پہ ورم آگیا تیرے زہرا
اللہ رے یہ صبر تیرا یا زہرا یا زہرا
جلتا ہوا دروازہ گرایا ہائے
امت نے عجب ظلم یہ ڈھایا ہائے
محسن بھی تیرا قتل ہوا یا زہرا یا زہرا
ہائے زہرا ہیں دعاؤں کا وسیلہ جو دبیر
بدلے گی بہت جلد سبھی کی تقدیر
ہر دل پہ حسن ہوگا لکھا یا زہرا یا زہرا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.