Maa Maa Hoti Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Reza Abbas Zaidi
وقت نزدیک تھا آخری رات تھی زخمی زہرا نے فضہ کو آواز دی
آئیں فضہ تو زہرا نے رو کر کہا
اب تمہارے حوالے ہے یہ گھر میرا تم کو معلوم ہے میرا حال اے بہن
میرے بچوں کا رکھنا خیال اے بہن
یہ فضہ پکاری بتائیں یہ بی بی
کمی کیسے ماں کی میں پوری کروں گی
وہ دیکھتے ہیں تم کو تو ملتا ہے ان کو چین
اماں پکارتے ہیں تمہیں بھی حسن حسین
وہ گودی میں لے کر اسے پیار کرنا
ہو پیاسا تو پانی پلا دوں گی بی بی
وہ کہنا میرے لال سو جا حسینا
میں کھانا بھی اس کو کھلا دوں گی بی بی
وہ آواز سنتے ہی بیٹے کا سونا
سویرے میں چہرہ دھلا دوں گی بی بی
میں بھولی نہیں آپ کا گھر چلانا
وہ اک وقت میں دو فریضے نبھانا
وہ چکی چلانا وہ جھولا جھلانا
کبھی آپ کے بن نہ گزرا کوئی دن
میں جب اس کو لوری سناؤں گی بی بی
گلے سے لگاؤں وہ روٹھے مناؤں
لگتی بہت ہے پیاس میرے نور عین کو
ظالم نے در گرا کے میری گود اجاڑ کر
اٹھ اٹھ کے شب میں پانی پلانا حسین کو
اک نسل ختم کی میرے محسن کو مار کر
مجھے اماں فضہ وہ کہتے ہیں لیکن
کہاں سے وہ آواز لاؤں گی بی بی
مگر ماں کی خوشبو کہاں سے میں لاؤں
عادت ہے لوریوں کی میرے دل کے چین کو
لوری سنا کے تم بھی سلانا حسین کو
کہا رو کے فضہ نے اے شاہ زادی
انہیں شامیوں سے بچا لوں گی بی بی
وہ چھپ چھپ کے روتا ہے غربت پہ ماں کی
میں ہاتھوں کو چادر بنا لوں گی بی بی
نشان انگلیوں کے ہیں چہرے پہ اب بھی
انہیں اپنے پیچھے چھپا لوں گی بی بی
اے بی بی وہ در جب اٹھایا تھا میں نے
شکستہ ہے پہلو یہ دیکھا تھا میں نے
وہ جب آپ سے حال پوچھا تھا میں نے
نہ غم پسلیوں کا نہ پہلو کا صدمہ
جنازے پہ آ کے وہ چہرہ جو دیکھے
گھلے سر وہ ہائے جو دربار جائے
بے پردہ لائی جائیں گی بازار بیٹیاں
تسبیح کر رہی تھی جو آواز کھو گئی
میری طرح سے جائیں گی دربار بیٹیاں
تھک کر غموں سے فاطمہ خاموش ہو گئی
تھی یہ فکر محسن نہ مر جائے میرا
میں اس وقت اس کو سنبھالوں گی کیسے
چلی آئے گا جو زینب بلائے
جب بھی حسن کے سامنے جاتی ہے فاطمہ
ہاتھوں سے اپنے گال چھپاتی ہے فاطمہ
منظر رضا اور ذیشان کیسا سما تھا
وہ جب شمر نے شہ پہ خنجر چلایا
پہنچ کر یہ مقتل میں فضہ نے دیکھا
پسر کے سرہانے کہا فاطمہ نے
لحد چھوڑ آئی ہوں تجھ کو بچانے
جنازے پہ زہرا کے دیکھا یہ منظر
کہا جب یہ شبیر نے ماں سے رو کر
اے اماں بلا لو ہے بے چین دلبر
یہ سن کر کفن سے اٹھے ہاتھ ماں کے
یہ فضہ نے دیکھا تو بولیں علی سے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.