Yeh Waqt Aa Gaya Baba Tere Madine Mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Fatima Ladak
یہ وقت آ گیا بابا تیرے مدینے میں
بتول ہو گئی تنہا تیرے مدینے میں
حسن کے سامنے یہ بھی ستم ہوا مجھ پر
رہے گا اس کا نشاں ہر بتول کے رخ پر
لگا جو مجھ کو طمانچہ تیرے مدینے میں
ہیں تیری بیٹی کو رونے پہ یوں دلاسے ملے
سفیدی آ گئی بالوں میں وقت سے پہلے
بتول اب ہے ضعیفہ تیرے مدینے میں
گرا ہے مجھ پہ مصائب کا آسماں بابا
میرا ادب میری تعظیم تھی جہاں بابا
نہیں ہے اب وہ مدینہ تیرے مدینے میں
مجھے قسم میرے غازی کے پاک ہاتھوں کی
میں دائیں ہاتھ سے تسبیح پڑھ نہیں سکتی
کچھ ایسا اجر ہے پایا تیرے مدینے میں
جیوں میں کیسے علی کی زباں سے یہ سن کر
سلام دینا گیا اب سلام کرنے پر
جواب بھی نہیں ملتا تیرے مدینے میں
جو در سے اٹھے وہ شعلے نہ بھول پاؤں گی
ہے تازیانوں سے تیغوں سے ٹھوکروں سے کبھی
مجھے دیا گیا پرسہ تیرے مدینے میں
لحد پہ بابا کی کہتی تھیں سیدہ، محسن
جہاں میں آنے سے پہلے چلا گیا محسن
یوں تیری بیٹی کو مارا تیرے مدینے میں
ہے جس کی تیغ کے صدقے یہ دین حق پھیلا
یہ غم بہت ہے میری موت کے لیے بابا
اسی کو قیدی بنایا تیرے مدینے میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.