Rote Hain Mehdi Soch Ke Zainab Ki Siskiyan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
روتے ہیں مہدی سوچ کے زینب کی سسکیاں
ہر سمت تماشائی ہیں لوگوں کی بھیڑ ہے
زد میں ہے پتھروں کی اب مظلوم کارواں
عابد کو غم یہ کھا گیا بے پردہ کیوں گئیں
دربار میں یزید کے زہرا کی بیٹیاں
غیرت کا امتحان ہے سجاد کے لیے
اس کے گلے میں طوق ہے پاؤں میں بیڑیاں
اٹھتا نہیں ہے لاشہ اکبر حسین سے
بیٹا جواں ہے باپ ہے مجبور ناتواں
زخمی ہوا جو تیر سے بے شیر کا گلا
تڑپا تڑپ کے رہ گیا ہاتھوں پہ بے زباں
یہ غم ہے کائنات کو اے نقوی و حسن
کرب و بلا میں لٹ گئیں زہرا کی بیٹیاں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.