Hai Kaun Mazhar-e-Khuda Bata Diya Hussain Ne
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
ہے کون مظہر خدا بتا دیا حسین نے
کہ اختیار کن ہے کیا دکھا دیا حسین نے
ملک وہ فطرس حزیں اڑے گا کیسے پر نہیں
مگر دلا کے اس کو پر اڑا دیا حسین نے
یزید داغدار کر رہا تھا گل خدائی کو
نشان اس کا دہر سے مٹا دیا حسین نے
جبین حر کہاں، کہاں رومال دست سیدہ
جو سوچ میں نہیں تھا وہ صلہ دیا حسین نے
پتا چلے معرفت کی اصل روشنی ہے کیا
اسی لیے جلا دیا بجھا دیا حسین نے
پڑھو نماز روبرو کرو خدا سے گفتگو
حسیں کو یہ بھی گر سکھا دیا حسین نے
سر سناں تو غور کر کلام کر رہا ہے سر
زمانے دیکھ موت کو ہرا دیا حسین نے
شہید ہونا چاہتے ہیں سب میان کربلا
صحابیوں کو ایسا کیا بتا دیا حسین نے
قسم ہے یاسر ولا یہ سچ ہے اس میں شک ہے کیا
میں بے ہنر تھا با ہنر بنا دیا حسین نے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.