Hai Ameen Khuda Abu Talib
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General
ہے امین خدا ابو طالب
محسن مصطفی ابو طالب
پرورش کرنے مصطفی کی سنو
خود خدا نے چنا ابو طالب
صرف احمد کی فکر میں ہر پل
سانس لیتا رہا ابو طالب
پیار بیٹوں سے بڑھ کے احمد سے
ہاں کیا بے بہا ابو طالب
ایک لمحہ بھی نہ رہا غافل
مصطفی سے ذرا ابو طالب
کلمہ گو لا الہ کے بانی کا
پالنے والا تھا ابو طالب
دو مددگار تھے محمد کے
اک علی دوسرا ابو طالب
جب تلک جان تھی، نبی کے لیے
ڈھال بن کر جیا ابو طالب
پال کر دین کو دیئے تو نے
مصطفی، مرتضی، ابو طالب
گھر میں اللہ کے ہوا پیدا
صرف بیٹا تیرا ابو طالب
آئی گھر میں ترے بہو بن کر
سیدہ فاطمہ، ابو طالب
کچھ ہوا حق ادا رسالت کا
کر کے تیری ثنا ابو طالب
محتشم کو ملے دو گز تیری
پاس تربت کے جا ابو طالب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.