Khuda Ke Ghar Mein Khuda Ke Wali Ko Mara Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Nowruz Haider Zaidi
خدا کے گھر میں خدا کے ولی کو مارا ہے
رسول پاک کا دل غم سے پارہ پارہ ہے
چلائی تیغ ہے ظالم نے اس نمازی پر
امام حق ہے دو عالم کا جو سہارا ہے
ستارا عرش سے چوکھٹ پہ جسکی اترا تھا
لہو میں ڈوبا ہوا آج وہ ستارا ہے
علی کے ساتھ میں تجھکو خبر ہے اے ظالم
نا جانے کتنے یتیموں کو تو نے مارا ہے
یتیم کر دیا ہائے اسی کے بچوں کو
وہ جس نے دیں کا مقدر سدا سنوارا ہے
جنازہ دیکھ کے حیدر کا بولی روح نبی
علی بغیر میرا دین بے سہارا ہے
نا جاؤ چھوڑ کے زینب یہ رو کے کہنے لگی
ہمیں تمہاری جدائی کہاں گوارا ہے
زمانہ بولے گا ہم کو یتیم اے بابا
یہ کہ کے قبر میں حسنین نے اتارا ہے
نجات اس کو غموں سے ملی ہے اے شاہی
علی کو جس نے مدد کے لئے پکارا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.