Teri zehra pe musibat
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mir Hasan Mir
بابا میرے بابا
تیری زہرا پہ مصیبت کی گھڑی ہے
ہائے بابا
کیسے دروازہ ہٹاوں
کیسے محسن کو بچاوں
سانس سینے میں رکی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
تیری اُمت نے بنا دی ہے یہ حالت بابا
کوئی پسلی بھی نہیں میری سلامت بابا
سانس لیتی ہوں میں جس دم رکنے لگتا ہے میرا دم
صرف مرنے کی کمی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
بن علی کے میں زمانے میں جیوں گی کیسے
سب ہے برداشت یہ برداشت کروں گی کیسے
بڑھ گئی حد سے عداوت
تیری بیٹی کو تو امت
بیوہ کرنے پہ تلی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
کبھی دربار میں پیشی کو بلاتے ہیں ہمیں
کبھی دروازے پہ آآ کے ستاتے ہیں ہمیں
میرے یہ پھول سے بچے پوچھتے ہیں یہی مجھ سے
کیا خطا ہم سے ہوئی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
گزری اٹھارہ برس میں ہی وہ مجھ پر بابا
سن میرا لگتا ہے فضہ کے برابر بابا
خود گواہی تمہیں دے گی میرے بالوں کی سفیدی
وہ جفا مجھ پہ ہوئی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
جب سے حسنین کے بابا سے سنا ہے یہ کلام
مجھکو اب کوئی مدینے میں نہیں کرتا سلام
تب سے یہ حال ہے میرا
اپنے غم بھول کے بابا
بس مجھے فکر علی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
شرم آتی ہے بھلا تم کو بتاؤں کیسے
یہ تماچوں کے نشاں تم کو دیکھاوں کیسے
تم نہ پہچان سکوگے دیکھ کر مجھ کو کہوگے
کیا میری زہرا یہی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
ہاتھ میں جس کے میرا ہاتھ دیا تھا تم نے
کہہ کے من کنتُ جسے مولا کہا تھا تم نے
میں نے ہر موڑ پہ بابا
ساتھ اُس کا ہے نبھایا
ہاں میرا جرم یہی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
یہ اذیت یہ خاموشی نہیں دیکھی جاتی
مجھ سے تنہائی علی کی نہیں دیکھی جاتی
تیرا پیغام سنانے
حق ولایت کا بتانے
زہرا گھرگھرمیں گئی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
آپ کے سوگ میں تاریک نہ دیکھا گیا گھر
آگ دروازے پہ اُمت نے لگا دی آکر
بابا جان بعد تمہارے
دیکھیئے گھر میں ہمارے
روشنی کیسے ہوئی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
قبرِ زہرا سے تکلم یہ صدا آتی ہے
کتنی صدیوں سے میری قبر پہ ویرانی ہے
پھول تُربت پہ چڑھادے
ایک دیا لا کے جلادے
کیا مدینے میں کوئی ہے
تیری زہرا پہ۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.