Hayatuna Hussain Mamatuna Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
مصطفی کا پسر میرا مولا حسین
مرتضی کا قمر میرا مولا حسین
فاطمہ کا گوہر میرا مولا حسین
شاہ جن و بشر میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
تاجدار حرم میرا مولا حسین
محترم ذی حشم میرا مولا حسین
ہے امام امم میرا مولا حسین
دین حق کا بھرم میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
نازش کبریا میرا مولا حسین
خالق کربلا میرا مولا حسین
لالہ کی بنا میرا مولا حسین
با عمل رہنما میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
ہر نبی کا ولی میرا مولا حسین
ہر ولی کا علی میرا مولا حسین
پھول حق کی کلی میرا مولا حسین
عکس رب جلی میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
دیں کا دارالاماں میرا مولا حسین
فخر ارض و سماں میرا مولا حسین
زندگی کا نشاں میرا مولا حسین
موت پر حکمراں میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
ابتداء انتہا میرا مولا حسین
ہر نفس ہر جگہ میرا مولا حسین
قبل کرب و بلا میرا مولا حسین
بعد کرب و بلا میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
آ رہی ہے صدا میرا مولا حسین
برسر نینوا میرا مولا حسین
ہائے مارا گیا میرا مولا حسین
بے وطن بے خطا میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
شاہ روز جزا میرا مولا حسین
خلد کا راستہ میرا مولا حسین
ماتمی کی بقاء میرا مولا حسین
بولو یاسر رضا میرا مولا حسین
جبھی تو ہم حسینیوں کے لب پہ ہے صدا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.