Asghar Ka Janaza
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Nadeem Sarwar
اے مومنو جب خون میں ڈوبا ہوا آیا
اصغر کا جنازہ، اصغر کا جنازہ
شبیر نے اک ماں سے اسے کیسے چھپایا
اصغر کا جنازہ، اصغر کا جنازہ
چہرے پہ میرے خوں ہے میرے غنچہ دہن کا
مرجھایا ہے یہ پھول محمد کے چمن کا
اے نانا تیرے دین پہ کرتا ہوں میں صدقہ
ہاتھوں پہ جنازہ علی اصغر کا اٹھا کر
رخ سوئے فلک کر کے صدا دیتے تھے سرور
اللہ یہی ہدیہ آخر ہے ہمارا
جب رات کو ماں اپنے تصور کو جگاتی
آواز اسے جھولے کی نوحہ یہ سناتی
کیا بھول گئی ہاتھوں پہ سرور کے جو دیکھا
سنگ دل تھے لعیں بچے پہ کچھ رحم نہ کھایا
پانی کے طلب کرنے پہ خوں اس کا بہایا
اسلام کو اب حشر تلک کر گیا زندہ
یاد آگیا زنداں میں جو بھیا کا ہمکنا
سجاد سے تب کہنے لگی بالی سکینہ
کیا کھا کے ترس دھوپ سے لوگوں نے اٹھایا
ماں کہتی تھی یہ گود کے پالے علی اصغر
تھی آرزو دیکھوں گی میں سہرا تیرے سر پر
کیوں وقت نے مجھ کوکھ جلی کو ہے دکھایا
ریحان شہ دیں نے ہر اک لاش اٹھائی
اکبر سا جواں ان میں تھا عباس سا بھائی
بیٹے سے یداللہ کے مگر اٹھ نہیں پایا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.