Yeh Quran Hai Qaseeda Fatima Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Shahid Baltistani
یہ قرآں ہے قصیدہ فاطمہ کا
خدا ذاکر ہے پہلا فاطمہ کا
سمٹ کر سورہء کوثر بنا ہے
تعارف مختصر سا فاطمہ کا
یہاں پر بت نہیں ہے، بت شکن ہے
ہے گھر کعبے کا کعبہ فاطمہ کا
خدا کو آیتیں دینا پڑیں ہیں
بہت مہنگا ہے فاقہ فاطمہ کا
ولایت کو بچا کر لے گئی ہے
علی پر بھی ہے قرضہ فاطمہ کا
عزاخانہ بنا رکھا ہے میں نے
میرے گھر میں ہے حصہ فاطمہ کا
فقط یہ ماتمی دستے نہیں ہیں
انہیں سمجھو قبیلہ فاطمہ کا
جبھی جبریل بھی زیر کساء ہے
یہ نوکر ہے چہیتا فاطمہ کا
اگر سلمان ہوتی ساری دنیا
اذاں میں نام ہوتا فاطمہ کا
یہاں مت آزماؤ اپنی قسمت
علی سے طے ہے رشتہ فاطمہ کا
کہے گا دار پر بھی یہ تکلم
فدک ہے فاطمہ کا، فاطمہ کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.