Rab e Kaba Ki Qasam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Abdullah Husnain
انیسویں کی صبح گھر سے علی جانے لگے
لپٹ کے ان سے پرندے بہ غم چلانے لگے
جو وار قاتل بے نسل نے علی پہ کیا
تو مولا حالت سجدہ میں یہ فرمانے لگے
فزت برب الکعبہ
رب کعبہ کی قسم میں کامیاب ہوا
میں نے ہر دور میں اسلام کی نصرت کی ہے
میں نے فاقوں میں بھی لوگوں پہ سخاوت کی ہے
میں نے دشمن پہ بھی ہر وقت عنایت کی ہے
میں نے مخلوق خدا سے یوں محبت کی ہے
جو بھی آتا ہے میرے در پہ عطا کرتا ہوں
میں زمانے سے ہمیشہ یہ کہا کرتا ہوں
میرا رب مجھ کو ہمیشہ ہی بلند ہی رکھتا
میرا دشمن ہے زمانے میں پست ہی رہتا
میرے رتبے کو بشر کوئی نہیں جان سکا
میرے اوصاف نبی جانے یا پھر جانے خدا
نہ ملے جس کو خدا اس کو مل نہیں سکتا
میں ہوں اک راز خدا کا جو کھل نہیں سکتا
میں ہوں اک شیر جلی حیدر کرار بھی ہوں
اپنے آقا کی جدائی میں اشکبار بھی ہوں
اپنی زوجہ کی مصیبت پہ عزادار بھی ہوں
میں ہوں مظلوم بھی اور صاحب تلوار بھی ہوں
قتل محسن بڑا صبر دکھایا میں نے
جو کیا وعدہ نبی سے وہ نبھایا میں نے
آب کوثر میں جسے چاہوں پلا سکتا ہوں
اذن خالق سے میں مردوں کو جلا سکتا ہوں
میں جو چاہوں تو زمانے کو ہلا سکتا ہوں
میں تو مغرب کو بھی مشرق سے ملا سکتا ہوں
میں یداللہ بھی لسان اللہ بھی عین اللہ بھی
میں ہوں وجہ اللہ بھی اور میں ہوں ولی اللہ بھی
میرے بچوں کو میرے غم میں رلانے والو
مجھ کو پردیس میں اس طرح ستانے والو
میرے سر سے یوں میرا خون بہانے والو
میں ہوا کامیاب سن لو زمانے والو
وحید و عبداللہ تھے محو عبادت مولا
اور یہی کہتے رہے وقت شہادت مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.