Haye Zindan Ki Ghutan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Rizwan Zaidi
تھی فضاوں میں بلند ایک صدائے گریہ
اور لپٹا کے سر شہ سے سکینہ نے کہا
قید سے مجھ کو ملی ہے نہ رہائی بابا
قید خانے میں جو شبیر کے سر کو بھیجا
ایک بچی نے سر شاہ کو سینے پہ رکھا
نہ یہاں ماں نہ پھپھی ہے نہ ہی بھائی بابا
ہائے زنداں کی گھٹن اور اندھیرا بابا
آج بھی قید میں رہتی ہے سکینہ بابا
ہائے بازار میں دروں کی اذیت سہتے
جب ستمگار مجھے آ کے چبھاتے نیزے
میں نے ہر بار چچا جان پکارا بابا
آپ کے بعد پدر شمر لعیں نے میرے
سامنے غازی کے اس طرح طمانچے مارے
رنگ بدلتا رہا رخسار سکینہ بابا
کبھی دروں کبھی پتھر سے مجھے مارا گیا
میرے زخموں سے کسی طور لہو رک نہ سکا
اب بھی زخموں میں ہے پیوست یہ گرتا بابا
بھیا عابد بھی سرہانے تھے مرے باقر بھی
ریت پر گر گئی میں آپ سنبھل بھی نہ سکی
جس گھڑی شمر نے مارا تھا طمانچہ بابا
تھی فقط چار برس عمر مدینے میں مری
شام و کربل میں مری بابا کمر ٹوٹ گئی
آپ کی یاد نے کر ڈالا ضعیفہ بابا
اسی تنہائی میں دن رات گزرتے ہیں میرے
کتنی صدیوں سے نہیں دیکھے اجالے میں نے
کیوں سکینہ سے یہ روٹھا ہے اجالا بابا
آج بھی عاصم و رضوان یہ آتی ہے صدا
مجھ سے ملنے علی اصغر کو نہ لے کر آنا
بھائی چھوٹا ہے یہاں پر ہے اندھیرا بابا
جس کے چہرے پہ کبھی دھوپ نہ پڑنے دیتے
جس کے قدموں کو زمیں پر نہیں رکھنے دیتے
آج ہے خاک پہ وہ تیرا صحیفہ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.