Wahi e Khuda Ki Pusht Panahi Ki Eid Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Baqir (a.s)
وحی خدا کی پشت پناہی کی عید ہے
یہ باب شہر علم کے راہی کی عید ہے
ہے ذالک الکتاب کے حرفوں کا روز جشن
العصر والقلم کی سیاہی کی عید ہے
حرف مقطعات پہ ہے جس کا انحصار
اس لشکر سخن کے سپاہی کی عید ہے
جتنے صحیفے بھیجے گئے ہیں زمین پر
منبر سے ان کی سچی گواہی کی عید ہے
انتقدونی پھر سے سلونی تک آئے گی
اے تخت و تاج تیری تباہی کی عید ہے
کھلنے کو مدرسہ ہے نبی کے کلام کا
آل نبی کی دور نگاہی کی عید ہے
آمد جناب حضرت باقر کی ہے دلیل
پہلی رجب علوم الہی کی عید ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.