Wasiyat e Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Meetham Kashmiri
اس پہ واجب ہے عمل تم یہ نہ ہرگز بھولنا ہے وصیت یہ علی کی
دور کیسا بھی ہو لیکن ہو یہ ذہنوں میں سدا ہے وصیت یہ علی کی
وقت رخصت کہہ گئے حیدر کہ نیکی کو بڑھو
اے مسلمانوں ہمیشہ اہل تقوی میں رہو
آخرت ہی مانگنا دنیا نہ ہرگز مانگنا
ہو اگر مظلوم کوئی چھوڑنا اس کا نہ ساتھ
ظالموں اور ظلم کا ہرگز کبھی دینا نہ ساتھ
حق کے اور حق دار کے حامی رہو اہل ولا
یاد رکھنا تم کو رکھنا ہے یتیموں کا خیال
چھو کے بھی ان کو نہ گزرے کوئی فاقہ اور ملال
بجھ نہ پائے ایک پل کو ان سے الفت کا دیا
ہو نماز پنجگانہ مسجدیں آباد ہوں
اٹھے آواز تلاوت دل سبھی کے شاد ہوں
حق میں ہے انسان کے جو بھی ہے قراں میں لکھا
ایک جو ضربت لگائی ابن ملجم نے مجھے
تم بھی بدلے میں لگانا ایک ہی ضربت اسے
ٹوٹ جائے گر میری سانسوں کا اس سے سلسلہ
بولے شبر سے تمہی ہو اب تو گھر کے پاسباں
زینب و کلثوم اور سرور کے بھی ہو سائباں
ہر قدم پر ہو تمہارا حامی و ناصر خدا
پھر کہا شبر سے غازی جو ہے تیرا اخی
ساتھ ہوگا ہر قدم پر بن کے اب سایہ جری
آج سے تیرے حوالے ہے یہ میرا باوفا
مرتضی کی جب شہادت یاد آئی ہے مجھے
دل میں اٹھی ہوک سی اور آنکھ سے آنسو بہے
فرش مجلس پر یہی اظہار میں کہتا رہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.