Aa Hi Jayen Barwein Imam
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s)
دیتا ہوں صدا یہ صبح و شام آ ہی جائیں بارہویں امام
رب کے گھر میں کرنے کو قیام آ ہی جائیں بارہویں امام
غم سے ہم نڈھال ہو گئے، آئیں کتنے سال ہو گئے
سانس ہو نہ جائے یہ تمام آ ہی جائیں بارہویں امام
بم دھماکے کرتے ہیں شقی پھر بھی ڈر ہمیں نہیں کوئی
ختم کرنے ظلم کی یہ شام آ ہی جائیں بارہویں امام
ہے صدائے جنت البقیع آپکو قسم حسین کی
لینے فاطمہ کا انتقام آ ہی جائیں بارہویں امام
ہاں غلامیء یزید میں جو حیات کاٹ رہے ہیں
زیر زمیں کرنے وہ غلام آ ہی جائیں بارہویں امام
اس یزید وقت کے لیے التجا ہے یہ ہی آپسے
ذوالفقار کر کے بے نیام آ ہی جائیں بارہویں امام
جس نے ثانیء بتول کی شام میں ردا تھی چھین لی
موت کا پلانے اسکو جام آ ہی جائیں بارہویں امام
جب تلک افراز میں ہے دم بھیجے گا اے مولائے امم
یہ عریضے آپکے ہی نام آ ہی جائیں بارہویں امام
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.