Bara Pyara Lagta Hai Naam Ali Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mesum Abbas
بڑا پیارا لگتا ہے نام علی کا
میرا تو وظیفہ ہے نام علی کا
بڑا پیارا لگتا ہے نام علی کا
چاند پر بھی لکھا ہے نام علی کا
نام علی تو سب کی بگڑی بنا دے
کشتی بھنور میں ہو تو ساحل پار لگا دے
گرتے ہوؤں کو تھامے جینا سکھا دے
علی پہ ہی جچتا ہے نام علی کا
اس کو پکارو جو ہے رب کا بھی پیارا
ٹوٹے دلوں کا جو ہے واحد سہارا
اترا تھا جس کے در پے عرش سے تارا
غموں سے کنارہ ہے نام علی کا
رہتا خیالوں میں ہے دل کا مکیں ہے
کبھی کبھی لگتا ہے وہ تو یہیں ہے
محسوس ہوتا ہے دکھتا نہیں ہے
میرے ساتھ رہتا ہے نام علی کا
کیسے غموں سے میں نے خود کو بچایا
کس طرح مشکلوں سے دامن چھڑایا
نام علی کا طغرا گھر میں لگایا
کیسا پیارا طغرا ہے نام علی کا
مومن کا ترانہ علی علی
حکمت کا خزانہ علی علی
ہر ایک زمانہ علی علی
نعرہ مردانہ علی علی
ناموں میں پیارا علی علی
سردار ہمارا علی علی
نام علی کا درد مٹائے سب کی مشکل ٹالے
رب نے بنا کے ساری دنیا کر دی علی کے حوالے
نام علی کا کر کے وظیفہ کھل گئے عقل کے تالے
ٹاٹ کے بستر پر سوتا ہے سارے جہاں کو پالے
نام علی ہے مظہر، میثم کا نعرہ
سلمان اور قنبر کا ورد یہی تھا
آقا سے نوکر کا ہے رشتہ پرانا
رب سے ملاتا ہے نام علی کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.