Karbala Jayen Gi Zainab Jab Irada Ho Gaya
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mehdi Rizvi, Hadi Rizvi
کربلا جائیں گی زینب جب ارادہ ہو گیا
آمد عباس کا زہرا سے وعدہ ہو گیا
چار شعباں ہے ظہور باوفا کا دن ہے آج
اے نصیری آج تیرا جھوٹا دعوی ہو گیا
مانگی سقائے سکینہ سے مدد موسی نے جب
درمیاں دریا کے اک لمحے میں رستہ ہو گیا
اس کو پانی کی طلب کیا ہو کے جس کے نام کو
سنتے ہی آنکھوں سے میری جاری چشمہ ہو گیا
بھاگتے ہیں شام والے یہ صدا دیتے ہوئے
لافتی کے لافتی بیٹے کا حملہ ہو گیا
مجھ کو یہ محسوس ہوتا ہے علم کے سائے میں
سر پہ دست باوفا کا میرے سایہ ہو گیا
خیمہء زینب پہ ہے پرچم کا سایہ اس طرح
جس طرح تطہیر کا زینب پہ سایہ ہوگا
ہے سخی عباس کا رہوار اشعل اس لیے
ہاں سوالی اس کے آگے یہ زمانہ ہو گیا
دیتی ہیں بی بی رقیہ داد خود قنبر تجھے
یوں ترے ہر شعر کا دنیا میں چرچا ہو گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.