Nara-e-Haidery Pehchan Ali Walon Ki
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Sajjad Ashraf Naqvi
نعرہء حیدری پہچان علی والوں کی
ہاں اسی نعرے میں ہے جان علی والوں کی
بے جھجک خلد میں گھر بیچ رہا ہے بہلول
آؤ دکھلائیں تمہیں شان علی والوں کی
آرزو تجھ کو مسلماں ہے جس جنت کی
وہ اداؤں پہ ہے قربان علی والوں کی
سر مقتل علی اصغر نے کیا ہے ثابت
حشر کر دیتی ہے مسکان علی والوں کی
یہ بڑے لوگ ہیں جاگیر ہے جنت انکی
ہمسری چھوڑ دے نادان علی والوں کی
اس قدر رہتا ہے مانوس کبھی کوئی دعا
رد نہیں کرتا ہے رحمان علی والوں کی
سلطنت دیکھ کے کہتے ہیں تمہاری جبریل
بادشاہت ہے سلیمان علی والوں کی
موت کے آگے تقیہ نہیں کرتے یہ لوگ
جرأتیں دیکھ مسلمان علی والوں کی
باز آ دین نہ دنیا کا رہے گا واعظ
دشمنی دیتی ہے نقصان علی والوں کی
ہوگا احسان بہت اختر و سجاد کا نام
لکھ لو فہرست میں سلمان علی والوں کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.