Mere Bachon Pe Chhai Yateemi
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Ali Adil
خلد میں رو کے بولیں یہ زہرا میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
فضہ تم ہی ہو ان کا سہارا میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
گھر میں ہوں یا وہ چاہیں جدھر ہوں
دھوپ میں چاہیں زیر شجر ہوں
باپ جیسا ملے گا نہ سایا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
اس جہاں سے تو میں جا چکی ہوں
بس یہی سوچ کر رو رہی ہوں
کیسے ہو گا اب ان کا گزارا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
ہائے مسجد میں ٹوٹی قیامت
سر پہ مولا کے ہے زخم ضربت
کیوں نہ روؤں جناں میں میں زہرا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
کل تلک مجھ کو یہ رو رہے تھے
اب علی پہ یہ روئیں گے بچے
اب نہ دینا کوئی غم خدایا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
جو ستم میرے گھر پہ ہوا ہے
میرے مالک میری یہ دعا ہے
یوں نہ بولے کوئی ماں دوبارہ
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
بن میرے یہ نہ کھاتے تھے کھانا
جب علی نے تھا ان کو سنبھالا
کھائیں گے کس طرح اب یہ کھانا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
زخمی پہلو تو وہ آج بھی ہے
سوچتا یہ اسد اعظمی ہے
جانے بی بی نے کیسے پکارا
میرے بچوں پہ چھائی یتیمی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.