Sadiq-e-Aal-e-Muhammad Ki Jahan Par Baat Ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Jafar Sadiq (a.s)
صادق آل محمد کی جہاں پر بات ہو
دل یہ چاہے پھر وہیں دن ہو وہیں پر رات ہو
نعتیہ اشعار میں مدح امام آئے نظر
منقبت ان کی کہوں تو ہو بہو وہ نعت ہو
حیدر و زہرا کے صدقے اذن یہ مجھ کو ملے
ذکر صادق ہو مرے گھر نور کی برسات ہو
کلنا کی منزلت پر منسب جعفر ہے یوں
فرق کچھ پڑتا نہیں کہ چھ ہو یا پھر سات ہو
موضوع صدق و صفا پر بات کرنی ہو اگر
پھر مرا عنوان مولا آپ ہی کی ذات ہو
اس کو پھر دنیا کبھی مفلس بنا سکتی نہیں
جس نے پائی مولا جعفر آپ سے خیرات ہو
میں امام جعفر صادق کے در کا ہوں گدا
مجھ سے بس حسنین میرے بادشاہ کی بات ہو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.