Mere Haider Ki Baat Alag Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Reza Abbas Zaidi
کب میں کہتا ہوں علی کو خدا لگتا ہے
میں نے بس اتنا کہا بعد خدا بعد نبی
پھر بھی دنیا کو مرا عشق برا لگتا ہے
ہاں مرا مولا علی سب سے جدا لگتا ہے
ہاں میرا ناز ہے یہ میرا ہمراز ہے یہ اس کی خلقت پہ خدا کہنے لگا
میرے حیدر کی بات الگ ہے
پہنچے جو معراج پر مصطفی تو پردے سے آواز آئی
اے میرے محبوب میری محبت تم کو یہاں کھینچ لائی
جب وہ آواز سنی آگے یاد علی
صل علی تھی محمد کے لبوں پر یہ صدا
مریم کو بیت المقدس سے باہر بھیجا تھا جب کبریا نے
یہ گھر ولادت کا مرکز نہیں ہے جاؤ یہ بولا خدا نے
آئی جب تیرا رجب خود یہ کہنے لگا رب
آئیے بنت اسد علی
جو میری سوچ سے بالا ہے وہ مولا ہے علی
جس کا عباس ہے بیٹا وہ جلالی ہے علی
میرا دل کیا میری دھڑکن کی تمنا ہے علی
سب سے اعلی ہے نرالا ہے مثالی ہے علی
دے جو پرواز تو شہباز قلندر کر دے
کہہ دو میثم سے مجھے عشق سکھا دے مولا
دار پر دوں یہ صدا
کوئی بے زر جو چلا آئے تو ابوذر کر دے
کب میں کہتا ہوں کہ سلمان بنا دے مولا
چاہے کٹ جائے زباں رک نہ پائے یہ اذاں
خیبر سے جب آئے شیر خدا تو زہرا سے تلوار بولی
ایسے کلائی چلائی علی نے میدان میں اے سہیلی
سر سے مرحب کے چلی فرش پر آکے رکی
کاٹ کے اس کا بدن میں نے کہا
یہ ذوالفقار علی جانتی ہے چلنا ہے کس پر کہاں سے
مرحب کا سر کاٹنے کیلئے جب حیدر نے کھینچا میاں سے
چوم کر دست جلی بول اٹھی تیغ علی
آج آئے گا کٹائی کا مزہ
بولے محمد کے سلمان جاؤ اور سب کو پابند کردو
جتنے بھی دروازے مسجد کے اندر کھلتے ہیں سب بند کردو
یہ بھی کہہ دینا ذرا ہے یہی حکم خدا
ہوگا نہ بند در شیر خدا
من کنت مولا کا اعلان سن کر چلا کے حارث یہ بولا
مجھ پر عذاب خدا آ پڑے گا ہے یہ علی سب کا مولا
سر پہ کنکر جو لگا آئی حارث کو قضا
جتنے منکر تھے انہیں کہنا پڑا
جاؤ سب اپنی جگہ اور سنو حکم میرا جب تلک میں نہ کہوں چھوڑنا مت اپنی جگہ
بھول گئے اپنا شرف بھاگے سب گھر کی طرف جب ہوئے تنہا نبی شیر خدا کا پہنچا
رن میں دشمن نہ رکے گھر جو بھاگے تھے وہ لوٹے تو محمد نے کہا
جب ہوئی جنگ احد کہہ کے اللہ مدد پہنچے میدان میں محمد تو یہ لشکر سے کہا
یہ مگر ہو نہ سکا جھوٹا اعلان ہوا مصطفی مارے گئے جب یہ لشکر نے سنا
عرش سے تلوار چلی بس یہ صدا دیتی ہوئی لا فتی الا علی پھر علی ایسے لڑے
غازی کی چوکھٹ پہ بیٹھے ہوئے تھے ہونٹوں پہ بس یہ دعا تھی
اے مولا عباس ہم پر کرم ہو مدحت کریں مرتضی کی
ابھی جاری تھی دعا ہوگئی ہم پہ عطا
مل کے کہنے لگے ذیشان و رضا
چھوڑی کیوں تم نے جگہ بھگوڑوں نے کہا جان پیاری تھی یہاں رکتے تو کھا جاتی قضا
بولے حیدر سے نبی تم کیوں گئے نہ علی کہنے لگے جب صدا آئی مجھے مصطفی مارے گئے
تو میرے دل نے کہا آج سب ختم ہوا جب محمد ہی نہیں جینے کا مقصد ہی نہیں
سن کے یہ بولے نبی واہ کیا کہنے علی پھر بھگوڑوں سے محمد نے کہا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.