Yateemi Aa Gayi Zainab
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Syed Muhammad Shah
پکاریں فاطمہ زہرا یتیمی آگئی زینب
نہ راس آیا تجھے کوفہ یتیمی آگئی زینب
نہیں رہ پائی تربت میں مدینہ چھوڑ آئی ہوں
بھلا کر زخم اپنے میں بقیعہ چھوڑ آئی ہوں
علی کا زخم ہے گہرا یتیمی آگئی زینب
ابھی قیدی نہیں ہے تو ہے اس کوفے کی شہزادی
نہیں ہے آج کوفے میں تیرے رونے پہ پابندی
یہاں جی بھر کے رو لینا یتیمی آگئی زینب
قیامت تھی قیامت جب علی مسجد سے گھر لائے
پدر کو خون میں تر جس گھڑی لے کر پسر آئے
پکاریں دیکھ کر فضہ یتیمی آگئی زینب
بہتر زخم ہیں تو نے جو کربل میں اٹھانے ہیں
مگر کوفے میں امت نے بہت بدلے چکانے ہیں
یہ پہلا زخم ہے ان کا یتیمی آگئی زینب
تیرے در پر یہ دستک ہے کسی شام غریباں کی
ردائیں چھیننے کی مشق کرتے ہیں مسلماں ابھی
علی کا چھین کر سایہ یتیمی آگئی زینب
منائیں گے سبھی خوشیاں مگر تو غم منائے گی
تیرے گھر سوگ لے کر ہی ہمیشہ عید آئے گی
یہی تحفہ ہے امت کا یتیمی آگئی زینب
بپا کہرام محسن اس گھڑی دیوار و در روئے
علی کی بیٹیاں روئیں حرم روئے پسر روئے
علی نے جب یہ فرمایا یتیمی آگئی زینب
پدر کو دیکھ کر زخمی بہت دل گیر تھی زینب
نظر بابا کے چہرے پر پڑی تو رو پڑی زینب
لہو سے یہ لکھا دیکھا یتیمی آگئی زینب
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.