Tasbihate hazrate zahra
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Abuzar Jaffri
یا زھرا
کیا غم ہو پھر
جینے کا ہے جب یہ نسخہ
یہ روز و شب میرا پڑھنا
تسبیحات حضرت زھرا
اللہ اکبر یہ ذکر خدا
اللہ اکبر یہ عطائے رب
اللہ اکبر یہ رزق جہاں
ملتا ہے زھرا بس تیرے سبب
صلی الله علیک یا فاطمه
صلی الله علیک یا فاطمه
صلی الله علیک یا فاطمه
صلی الله علیک یا فاطمه
کیسے تھاموں
دیوار و در کو میں فضہ
شعلوں میں احمد کا ٹکڑا
زخمی ہے پہلو شکستہ
اللہ اکبر یہ درد دروں
اللہ اکبر یہ مصبتیں
اللہ اکبر یہ زخم میرا
خونی ہیں کوثر کی سب آیتیں
صلی الله علیک یا فاطمه۔۔۔
ایسا غم تھا
روشن دن پر بھی اگر پڑتا
ہر سمت ہوتا اندھیرا
لیکن بی بی زھرا کہ بس لبوں پہ تھا
الحمد للّہ بر قضاے او
الحمد للّہ ہر رنج و الم
الحمدللہ میں بنت نبی
تھامے ہوں تنہا حیدر کا علم
صلی الله علیک یا فاطمه۔۔۔
شرمنده ہے
بیت اللہ کا حسیں نقشہ
یثرب میں احمد ک روضہ
رو رو کے پڑھتا ہے نوحہ
سبحان اللہ روشن ہے رات دن
سبحان اللہ یہ روضہ رسول
سبحان اللہ رونق ہے چار سو
اجڑی ہوئی ہے مگر قبرِ بتول
صلی الله علیک یا فاطمه۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.