Azad Media Ya Maon, Behnon Aur Bachon Ka Dharna
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari
بے ربط، بے وجہ، بے وزن، بے محل اور آزاد (معاف کیجئے گا) گرفتار نظم
کون کہتا ہے کہ اب میڈیا آزاد نہیں
اب تو حیدر یہاں مادر پدر آزادی ہے
سارے صحافی مردہ ضمیر
سارے چینل زر کے فقیر
بغض علی میں اندھے لوگ
چھوٹے قد کے کالے لوگ
لیڈر کوئی چھینک بھی لے
چار دنوں تک خبر چلے
یا ہے کوئی اندر کا ضعف
یا ہے کوئی انجانا خوف
برسوں پہلے حاکم تھا
دیا تھا بیعت کا حکم
عقل و خرد سے عاری لوگ
بزدل اور بھکاری لوگ
رکھے کچھ قیدی یاد آتے ہیں
نکلے زنجیروں میں جکڑے ہیں
سر کو ہتھیلی پر رکھے
صرف بہتر ہی نکلے
گئے بابا بابا کہتی ہوئی
اک بچی تو مر بھی گئی
زندانوں میں ڈالے گئے
مائیں، بہنیں اور بچے
آج بھی دیکھو بیٹھے ہیں
جلتی دھوپ میں جلتے ہیں
میڈیا آج کے جیسا تھا
ان کو بھی باغی کہتا تھا
بہنیں ان کا جینا مرنا کیا
مائیں حیدر ان کا دھرنا کیا
رستہ تکتی کچھ کچھ بہنیں
لاش کی صورت کچھ کچھ مائیں
جانے کب گھر جائیں گے
وسواس چھوڑیں، خود مر جائیں گے
آپ کا بیٹا آپ کے پاس
صاحب آپ کو کیا وسواس
عشق حیدر زندہ باد
دشمن حیدر مردہ باد
حیدر کیوں یہ شکوہ ہے
شہر کا شہر ہی کوفہ ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.