Bulawa Hazrat Abbas Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Syed Mudassir Mehdi
آگیا مجھ کو بلاوا حضرت عباس کا
پرسہ شبیر کی خاطر چلا میں کربلا
جس گھڑی کرب و بلا میں اپنے رکھوں گا قدم، مجھ کو زہرا کی قسم
نوحہ رو رو کر پڑھوں گا چوم کر خاک شفا
اے حسین ابن علی روضہ تمہارا دیکھ کر، آنکھ ہو جائے گی تر
پھر کروں گا میں تری چوکھٹ پہ اک سجدہ ادا
جس جگہ بازو گرے کٹ کر علمدار جری، اس جگہ جا کے یہی
روتے روتے آپ کا میں یہ پڑھوں گا مرثیہ
کاش عباس نہ مارے جاتے
جب مقام اصغر بے شیر پر جاؤں گا میں، اشک برساؤں گا میں
اس گھڑی لب پر مرے بس ایک نوحہ آئے گا
اک بہن ستر قدم کے فاصلہ پر تھی کھڑی، جب چلی شہ پر چھری
کس طرح دیکھا بہن نے بھائی کا کٹا گلا
جب مقام اکبر ذیشان آئے گا نظر، اس گھڑی سر پیٹ کر
میں پڑھوں گا اے بن شبیر سہرا آپ کا
اپنے لہو میں آپ سنورنے کے دن نہ تھے
اکبر جواں ابھی تیرے مرنے کے دن نہ تھے
کربلا کے دشت کا جس وقت آئے گا خیال، شبیر و فروہ کا لال
کس طرح گھوڑے کی ٹاپوں سے یہاں زخمی ہوا
زین مولا سے جری رخصت یہ لے گا بول کر، جا رہا ہوں میں مگر
کب مرے مولا بلاوا پھر سے میرا آئے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.