Mere Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Meethum Abbas
میرے بابا میں کروں کیا
خاک پر نیند نہیں آتی ہے
کون فریاد سنے گا میری
ساتھ ہے میرے میری تنہائی
بابا کان زخمی ہیں جگر زخمی ہے
چادر خون کانوں سے ابھی جاری ہے
کوئی مرہم نہ دوا ہے
موت نزدیک ہوئی جاتی ہے
یاد آتا ہے مجھے رہ رہ کر
آپ کا سینہ تھا میرا بستر
آج یہ وقت پڑا ہے بابا
خاک بستر ہے اندھیرا چادر
دن تڑپ کر میں گزاروں
رات ماتم میں گزر جاتی ہے
ہائے وہ شام غریباں بابا
بھول سکتی ہی نہیں یہ دکھیا
آگ خیموں میں لگی جب بابا
جل گیا آگ سے دامن میرا
کہہ رہی تھی میں یہ خود سے
تو یتیمی کی سزا پاتی ہے
شام کو جا کے در زنداں پر
روز میں دیکھتی ہوں یہ منظر
لوٹ کے جائیں پرندے جب گھر
دل میرا روتا ہے بس یہ کہہ کر
جانے کب میں جاؤں گی گھر
کب رہائی کی خبر آتی ہے
جان دے دوں گی یہیں رو رو کر
موت جینے سے یہاں ہے بہتر
آپ تلقین پڑھانا میری
آکے ایک احسان یہ کرنا مجھ پر
چین سے میں مر سکوں گی
ایک یہی آس نظر آتی ہے
نیل دیکھو میرے رخساروں کے
یہ طمانچوں کے نشاں ہیں گہرے
میں جو روتی ہوں تمہارے غم میں
مارتا ہے مجھے ظالم آکے
جسم قیدی روح قیدی
یہ اسیری مجھے تڑپاتی ہے
تھے یہی بالی سکینہ نے کہے
ہے یقیں تھام کے دل رو دیتے
یوں یتیموں پہ ستم ڈھاتی ہے
بین جو مظہر و میثم نے پڑھے
ساتھ گر آپ ہمارے ہوتے
کیا جہاں میں کوئی امت
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.