Kaun Pohnchaye Ga Ab Rizq Ali Zakhmi Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
کون پہنچائے گا اب رزق علی زخمی ہیں
آج کوفے کے یتیموں کی خدا خیر کرے
کوفے میں گونجتی ہے صدا ہر یتیم کی
ہم لوگ مر گئے تیرے مرنے سے یا علی
کہتا ہے ہر یتیم اب کہ تنہا نہ چھوڑیئے
لے جائیں مجھ کو ساتھ اکیلا نہ چھوڑیئے
کوفے میں ہم غریبوں کا باقی نہیں کوئی
انیسویں کی صبح قیامت کی تھی خبر
فاقے ہیں تین روز سے ہم بیکسوں کے گھر
دنیا سے تم گئے تو یہ دنیا بدل گئی
لے کر پیالے شیر کے آئے یتیم سب
روئے حسن سے مل کے یتیمان کوفہ جب
دروازہ علی پہ قیامت بپا ہوئی
نابینا اک ضعیف یہ کہتا ہے بارہا
اب کون مجھ کو ہاتھوں سے کھانا کھلائے گا
آئے گا کون پوچھنے اب خیریت میری
پہلے ہی مضطرب تھی طبیعت حسین کی
یاد آگئی امام کو پھر اپنی لاڈلی
در پر صدا جو کوفے کے بچوں نے آکے دی
ہر حال میں سنبھالنے والا چلا گیا
غربت میں ہم کو پالنے والا چلا گیا
کس طرح سے بھلائیں کریمی امام کی
یہ کون بی بی ہے جو جنازے کے ساتھ ہے
جھک جھک کے چل رہی ہے وہ پہلو پہ ہاتھ ہے
کیا فاطمہ یہ سن کے مدینے سے آگئی
باہر جو گھر سے آیا جنازہ امام کا
رونے سے اہلبیت کے کوفہ لرز گیا
چاروں طرف سے آتی تھی آواز بس یہی
مائیں یہ کہہ کے میر تکلم ہوئیں نڈھال
رکھتے تھے ان یتیموں کا کتنا علی خیال
محسوس ہو گی بچوں کو اب باپ کی کمی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.