Azm O Irada Sabr O Shakeebai Ke Liye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nowroz Haider Zaidi
عزم و ارادہ صبر و شکیبائی کے لئے
اہل زماں کی حق سے شناسائی کے لئے
آئے ہیں آسماں سے فرشتے بصد ادب
اہل ولا تمہاری پذیرائی کے لئے
دنیا کے ہر ادب میں علامت یہ بن گیا
ذکر حسین فکر کی اونچائی کے لئے
ہیں شاد آج سارے رسولان ماسلف
آئے حسین دیں کی مسیحائی کے لئے
وہ تیر کھا کے تیرا تبسم اے شیر خوار
کافی ہے اہل ظلم کی رسوائی کے لئے
بہنا نماز شب میں مجھے یاد کیجئے
پیغام تھا حسین کا ماں جائی کے لئے
نقش قدم پہ انکے رہے گا جو گامزن
شاہی جناں ہے بس اسی مولائی کے لئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.