Tum Nahi Jao Maa, Tum Nahi Jao Maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mirza Ali Hasan
قیامت ہے ماں کی جدائی کا منظر
حسن اور کلثوم، زینب ہیں مضطر
جو میت پہ آئے حسین ابن حیدر
تو رو رو کے بولے وہ ماں سے لپٹ کر
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
ہمارا اجڑ جائے گا یہ جہاں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
ستم ڈھانے آئیں گے ہم پر ستمگر
کبھی تیر باری کبھی کند خنجر
کبھی سر کی چادر کبھی بالیاں
کرے گا بھلا کون یہ مہربانی
پلائے گا راتوں میں اب کون پانی؟
سویرے دعا کون دے گا یہاں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
امت کی تم جب چلاتی تھی چکی
کھلاتی تھی روٹی ہمیں ہل اتی کی
کرم کوئی تم سا کرے گا کہاں
ملے چاہے کوئی خوشی زندگی میں
اگر تم نہ ہوگی اسی زندگی میں
تو ایسا لگے گا ہے سب رائیگاں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
کہا ماں نے بند کفن توڑ کر یہ
میرے دل کے ٹکڑے سنو لعل میرے
یہ کہہ کر نہ اب اور لو امتحاں
میں کیسے بتاؤں یہ صدمہ بڑا ہے
تیرا ہاتھ پہلو پہ اب تک رکھا ہے
لرزتی ہیں مر کر بھی کیا پسلیاں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
کہا شہ نے یاسر کرو ایک وعدہ
کرو گی سفر ساتھ تم کربلا کا
میں خنجر تلے بھی یہ دوں گا بیاں
تم نہیں جاؤ ماں، تم نہیں جاؤ ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.