Mazloom Mere Baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Sagar Ali Bhatti
مظلوم میرے بابا مظلوم میرے بابا
ناقے سے گر گئی ہوں مجھ کو سنبھالو آ کر
لوگوں کے بچے مجھ کو ہنس کر ستا رہے ہیں
باغی کی بیٹی کہہ کر مجھ کو رلا رہے ہیں
امت کی بے رخی کا صدمہ ہے میرے دل پر
زخموں سے چور دیکھو پردیسی بے وطن ہوں
عمر رسیدہ لگتی میں تو شہ زمن ہوں
آیا ہے کمر میں خم پڑتی ہے کم نظر
شمر لعین نے مجھ کو مارے ہیں یوں طمانچے
رخسار میرے نیلے دونوں ہوئے ہیں ہائے
بے جرم سزا مجھ کو دیتا ہے یہ ستمگر
کانوں کی بالیوں کے زخموں سے خون جاری
تکلیف کی شدت یہ مجھ پر ہے بہت بھاری
خون بدن سے سارا کرتہ بھی ہو گیا تر
اماں بچھڑ گئی ہے بھائی بچھڑ گیا ہے
اللہ ہی جانے کنبہ میرا کدھر گیا ہے
انجان راستوں سے بابا ہے تیری دختر
گردن کی رسیوں سے گھٹتا یہ میرا دم ہے
زندہ رہوں گی بابا امید بہت کم ہے
رک جائیں گی یہ سانسیں مر جائے گی یہ مضطر
فیاض شہ کے سر سے ساگر صدا یہ آئی
ناقے سے گر گئی ہے سجاد میری جائی
اس کو تلاش کر کے آگے کرو سفر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.