Haye Mere Hussain o Hasan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Return to Madina recited by Nadeem Sarwar
قید سے چھوٹ کے آئی وطن
جب حسین و حسن کی بہن
قبر زہرا پہ جس دم گئی
لائی رو رو کہ لب پر سخن
اماں اماں اماں
بھائی میرے حسین و حسن
اک کو روتی ہوئی میں گئی ہوں
چھلنی تیروں سے دونوں کے تن
اک کو روتی ہوئی آ رہی ہوں
اک کا تیروں کے زد پر جنازہ
یہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا
اک کا تیروں کے اوپر جنازہ
وہ بھی صدمہ بہن نے اٹھایا
اماں دونوں شباب جناں ہیں
اماں اک میری آنکھوں کا تارا
اماں دونوں ہی نانا کی جاں ہیں
ایک کلثوم کا تھا دلارا
اک نے پہلو نبی کا نہ پایا
اک کا ہائے جگر پارہ پارہ
اک سے شہر نبی کو چھڑایا
اک کو غربت میں لاکھوں نے مارا
اک بقیعہ کی زینت بنا ہے
وقت اماں وطن مجھ کو لایا
اک کا مدفن بنی کربلا ہے
بھائی کوئی نہ ملنے کو آیا
اک نے اماں کا پہلو بسایا
ایک مجھ سے مدینے میں بچھڑا
اک نے بیٹوں کو سینے لگایا
اک نے کرب و بلا کو بسایا
قبر زہرا سے آواز آئی
کہہ دو دنیا سے ریحان و سرور
بیٹی زینب تیرے دونوں بھائی
وقت بدلہ ہے بدلہ ہے منظر
رو کے کہتے ہیں اے اماں زہرا
جن کے لاشوں پہ کل ظلم ڈھایا
کیوں لحد پر نہیں کوئی سایہ
ان کا اٹھتا ہے گھر گھر جنازہ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.