Ana Ibne Makkah O Mina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Darbare Shaam recited by Nadeem Sarwar
اہل انصاف اب انصاف سے اتنا کہہ دیں
جس کی چوکھٹ پہ سلامی کو فرشتے اتریں
نوک نیزہ سے لعیں ان کی ردائیں لوٹیں
تم نے خیمے نہیں اللہ کا گھر خاک کیا
کلمہ پڑھ پڑھ کے محمد کا جگر چاک کیا
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
جس کے پردے کے لیے آیت تطہیر آئے
سنگ برساتے ہوئے ان پہ یہاں تک لائے
حیف ہے روح محمد سے نہ تم شرمائے
ہم نے پابند رسن ہو کے تجھے مارا ہے
ابن مرجانہ تو جیتا تو نہیں ہارا ہے
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
بات جب گھل گئی سادات محمد ہیں یہاں
رو دیئے اہل جفا ابھرا بغاوت کا سماں
اور اسی شور میں حاکم نے دیا حکم اذاں
سات افراد جو یک مشت اذاں دینے لگے
حق میں سجاد کے درباری بیاں دینے لگے
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
جب موذن نے کیا کلمہ تکبیر ادا
بولے سجاد بزرگی ہے اسی کو زیبا
جیسے ہی نام محمد کا موذن نے لیا
مڑ کے حاکم سے کہا تیرے ارادے بد ہیں
یہ محمد ہیں تمہارے کہ ہمارے جد ہیں
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
عیب کیوں اپنے چھپاتا ہے اذانیں دے کر
تھے اگر تیرے محمد تو ستم کیوں ہم پر
ڈال اس طوق پہ زنجیر پہ اک بار نظر
زخم جو تو نے دیئے سب دل بیمار میں ہیں
بٹیاں ہیں یہ محمد کی جو دربار میں ہیں
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
تو تو کہتا ہے کہ ہے ڈھونگ نعوذ باللہ
نہ پیمبر نہ وحی آئی نہ قرآن اترا
پھر اذانیں بھی تو دربار میں ہے دلواتا
لے منافق تیرے چہرے سے اترتی ہے نقاب
جس کا منکر ہے وہ قرآن تیرا لے گا حساب
انا ابن مکہ و منی، انا ابن زم زم و صفا، انا ابن علی و فاطمہ
اس شقاوت پہ بھی ہم ہارے نہیں جیت گئے
نام اذانوں میں تمہارے نہیں ہم جیت گئے
کیا یہ قدرت کے اشارے نہیں ہم جیت گئے
یک بیک فتح میں سب کو نظر آنے لگی
مرحبا سید سجاد صدا چھانے لگی
بولے پھر عابد بیمار یہ عزت دیکھی
دیکھی یہ تخت ستمگار یہ عزت دیکھی
پھر گیا تجھ سے یہ دربار یہ عزت دیکھی
جس کا حامی ہو خدا کون اسے ذلت دے
عزتیں اس کی ہیں اللہ جسے عزت دے
اترے ممبر سے تو بابا کے کٹے سر نے کہا
مرحبا اے میرے سجاد غریب زہرا
معجزہ سرور و ریحان فلک نے دیکھا
کہ خطبہ زینب و سجاد نے وہ کام کیا
حشر تک ذکر حسین ابن علی عام کیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.