Dua Karo Dua Karo Hamare Ghar Mein Aaj Aayen Bibi Fatima
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Reza Abbas Zaidi
جب کسی کے گھر میں کوئی مرتا ہے پرسہ دیتے ہیں لوگ آ آکر
کتنی مظلوم ہے حسین کی ماں پرسہ لیتی ہے سب کے گھر جا کر
چھوڑ دیا ماں نے بقیعہ آگیا محرم یا حسین کہو یا حسین یا حسین یا حسین
ہوتی ہے مجلس جہاں آتی ہیں وہاں پہ فاطمہ
غریب ہوں تو کیا ہوا وہ آئیں گی ہمیں بھی خوش نصیب وہ بنائیں گی
اٹھا کے ہاتھ دے کے واسطہ حسین کا
دعا کرو دعا کرو ہمارے گھر میں آج آئیں بی بی فاطمہ
علم کے ساتھ لازمی سجانا ایک مشک بھی
چاچا سے دور نا رہے حسین کی وہ لاڈلی
ضرور بی بی آئیں گی ہمارے گھر
سکینہ کو بھی لائیں گی ہمارے گھر
سجا کے شہ نشین رکھ کے شہ کا تعزیہ
بچھا کے فرش غم یہاں جنہیں بلا رہے ہیں ہم
وہ پسلیوں کو تھام کر رکھیں گی گھر میں جب قدم
سنانا ان کو داستاں حسین کی
بہت غریب ہے وہ ماں حسین کی
جو پرسہ لینے آتی ہے غریب لعل کا
فلک پہ خوں بھرا ترا لباس بچھ گیا حسین
جبھی تو سرخ چاند پر لکھا ہوا ہے یا حسین
رکھیں گے دل کو کربلا بنا کے ہم
غریب خانے میں دیا جلا کے ہم
کہیں گے یا حسین ہوگی مجلس عزا
یہ صرف رسم ہی نہیں ہماری جان ہے یہ غم
کریں گے ماتم حسین اسی لئے بنے ہیں ہم
کہ ہم رہیں یا نا رہیں رہے یہ غم
کبھی تمہارا حوصلہ نہیں ہو کم
رہے ہمیشہ جاری یہ عزا کا سلسلہ
بتول ایک ہاتھ سے لباس جس کا خود سیئیں
یہ ماہ غم میں کیسے ہو ہم اس کو یاد نا کریں
جب آٹھویں کو غازی کی ہو حاضری
نہیں ہو احترام میں کوئی کمی
ادب سے ہاتھ میں اٹھا کے نذر باوفا
یہ جھولا اس کی یاد ہے جو چھ مہینے جی سکا
سلام اس صغیر پر جو پانی بھی نہ پی سکا
سبیل اس کے نام کی لگا کے تم
پلانا پانی سب کو جب بلا کے تم
دعا وہ دیں تو ہاتھ جوڑ کر یہ بولنا
نا جانے کتنی جلدی گزر جائیں گے یہ دن
پھر پورا سال یاد بہت آئیں گے یہ دن
لائیں گے ہم کہاں سے اے ذیشان اور رضا
ماتم کی گونج آہ و بکا رونق عزا
اگلے برس جو ہوگا وہی روئے گا حسین
گزر گئے ہیں کتنے دن ملے ہوئے حسین سے
میں ان سے دور اب یہاں رہوں گا کیسے چین سے
جب آئیں گی ہمارے گھر میں فاطمہ
میں ان کو اپنا حال دل سناؤں گا
وہ کہہ دیں تو بلا لیں گے حسین کربلا
زندہ رہے تو ہم بھی پکاریں گے یا حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.