Thak Jaye Ga Suraj Yeh Safar Khatm Na Hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Zuljana recited by Nadeem Sarwar
جیسی وہ ذوالفقار تھی ویسا تھا ذوالجناح
بچپن سے ساتھ ساتھ ہی رہتا تھا ذوالجناح
بے مثل و بے نظیر تھا اعلی تھا ذوالجناح
کیوں کر نہ ہو رسول نے پالا تھا ذوالجناح
پہلا سوار وہ نبی کردار ہے
اور دوسرا یہ دوش نبی کا سوار ہے
چیتے کی جست شیر کی چتون ہرن کی آنکھ
چلتا تھا دیکھ دیکھ کے شاہ زمن کی آنکھ
پڑھتی تھی یوں حریف پہ اس سخت شکن کی آنکھ
لڑتی ہو جیسے جنگ میں شمشیر زن کی آنکھ
تیغ آئی جس پہ اس کا بھی وار اس پہ چل گیا
وہ سر گرا گئی تو یہ لاشہ کچل گیا
کہتا تھا ذوالفقار سے اب میری جنگ دیکھ
چل میرے ساتھ ساتھ ذرا میرا رنگ دیکھ
اس پیاس میں لڑائی کا میرا بھی ڈھنگ دیکھ
راہ حیات کتنوں پہ کرتا ہوں تنگ دیکھ
مانا تو ذوالفقار ہے مرحب شکار ہے
لیکن یہ دیکھ کون یہ مجھ پر سوار ہے
سمٹا جما اڑا ادھر آیا ادھر گیا
چمکا پھرا جمال دکھایا ٹھہر گیا
تیروں سے اڑ کے برچھیوں میں بے خطر گیا
برہم کیا صفوں کو سروں سے گزر گیا
آیا جو زد میں اس کی اجل آگئی اسے
اک ٹاپ پڑی جس پہ زمیں کھا گئی اسے
اللہ رے لڑائی میں شوکت حسین کی
تھی تیغ و ذوالجناح میں سرعت حسین کی
قدرت بغور تکتی تھی صورت حسین کی
قہر خدا سے کم نہ تھی ہیبت حسین کی
بولے علی حسین ہو اب بھی حواس میں
ایسی تو جنگ ہم نہ لڑے بھوک و پیاس میں
آئی صدائے غیب کہ بس بس حسین بس
دم لے ہوا میں چند نفس اے حسین بس
گرمی سے ہانپتا ہے فرس اے حسین بس
وقت نماز عصر ہے بس بس حسین بس
یہ سنتے تھے حضرت جو لگا پشت پہ بھالا
قربوس پہ تھرا کے گرے حضرت والا
جبریل نے قدموں سے رکابوں کو نکالا
اور ہاتھوں کو گردن میں یداللہ نے ڈالا
دیکھا جو ذوالجناح نے غش کھاتے زین پر
پس بیٹھ گیا ٹیک کے گھٹنوں کو زمیں پر
قرآن رحل زیں سے سر فرش گر پڑا
دیوار کعبہ بیٹھ گئی عرش گر پڑا
چلائیں فاطمہ میرا بچہ ہے بے گناہ
اے ارض نینوا میرا بچہ ہے بے گناہ
اے نہر علقمہ میرا بچہ ہے بے گناہ
اے ذوالفقار تو ہی بچا لے حسین کو
اے ذوالجناح تجھ سے میں لوں گی حسین کو
ڈوبا لہو میں لوٹ کے آیا ہے ذوالجناح
سمجھی سکینہ بابا کو لایا ہے ذوالجناح
سر خاک پر پٹک کے پکارا وہ رہوار
ارے کٹتا ہے واں گلوئے شہنشاہ نامدار
سیدانیوں بچھڑ گیا مجھ سے میرا سوار
جلدی اتار لو یہ تبرک یہ ذوالفقار
ارے خیموں میں جاؤ لوٹنے کو فوج آتی ہے
زہرا قریب لاش پسر خاک اڑاتی ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.