Imam Hussain Imam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Nadeem Sarwar
سب کو خبر ہے سب کو پتہ ہے پھر بھی ہے لازم یاد دلانا
ہو چکا ہے فیصلہ حسین امام حسین
سب نے یہی کہہ دیا حسین امام حسین
ایسا زمانے میں کوئی آ نہیں سکتا
کون ہے وہ بادشاہ ہاں میرا امام حسین
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
میرا ورد زباں راحت جاں مولا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
پاک محمد کا نواسہ میرا مولا
کرب و بلا سلطنت عشق خدا ہے
حیدر کرار کا بیٹا میرا مولا
سید و سادات کی محنت کا صلہ ہے
کتنوں کی دھڑکن میں دھڑکتا میرا مولا
جب سے قدم آل محمد نے رکھا ہے
کتنوں کے گھر کا ہے اجالا میرا مولا
خاک بھی اس شہر کی اب خاک شفاء ہے
ناز علی مرتضی حسین امام حسین
والی کرب و بلا حسین امام حسین
جانو و دل فاطمہ حسین امام حسین
وارث خاک شفاء حسین امام حسین
شان حسین اور کوئی پا نہیں سکتا
کس نے بنایا اسے جنت کا نظارہ
وارث صل علی ہاں میرا امام حسین
کون ہے وہ رہنما ہاں میرا امام حسین
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
میرا ورد زباں راحت جاں مولا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
یاد ہے نہ کربلا عاشور وہ صحرا
سامنا لاکھوں سے بہتر کا ہوا تھا
کام وہ شبیر نے پھر کر کے دکھایا
ایک نے نو لاکھ کے لشکر کو ہرایا
نام بڑا کر دیا حسین امام حسین
صد مرحبا صد مرحبا حسین امام حسین
خاک میں باطل کے ارادوں کو ملایا
کون تھا وہ سورما ہاں میرا امام حسین
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
میرا ورد زباں راحت جاں مولا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
جس طرح شبیر نے وعدے کو نبھایا
آپ سا رتبہ تو کوئی پا نہیں سکتا
رب کی رضا کے لیے گھر بار لٹایا
ارے بن کے حسین اور کوئی آ نہیں سکتا
پیارے فدا کر دیے کچھ بھی نہ بچایا
ایسی مثال اور کوئی لا نہیں سکتا
عشق خدا کیا ہے یہ دنیا کو بتایا
اتنی بلندی پہ کوئی جا نہیں سکتا
بول اٹھا سارا جہاں حسین امام حسین
ایک ہے بس ایک تھا حسین امام حسین
آپ سا کوئی کہاں حسین امام حسین
ایک رہے گا سدا حسین امام حسین
اتنا بڑا کام کوئی کر نہیں سکتا
ارے کوئی بھی اس بات کو جھٹلا نہیں سکتا
نام لو وہ کون تھا ہاں میرا امام حسین
کون ہے جو چھا گیا ہے ہاں میرا امام حسین
مل کر کہو مومنو میرا ہے میرا حسین
میرا ورد زباں راحت جاں مولا حسین
ہر قوم کی ہے صدا اپنا ہے اپنا حسین
ہاں میرا دل ہے میرا سارا جہاں مولا حسین
مولا کو صدموں سے گزرتے ہوا دیکھا
بھائی کو بیٹوں کو بچھڑتے ہوا دیکھا
جان سے پیاروں کو تڑپتے ہوئے دیکھا
سامنے گلشن کو اجڑتے ہوئے دیکھا
واہ کلیجہ تیرا حسین امام حسین
واہ تیرا حوصلہ حسین امام حسین
ہائے اتنے ستم اور کوئی سہ نہیں سکتا
یاد رہے گا سدا ہاں میرا امام حسین
ہائے سر کرب و بلا جس کو سکوں ملا نہیں ہاں میرا امام حسین
ہاں جس کا تو کچھ رہا نہیں جس کا تو کچھ بچا نہیں ہاں میرا امام حسین
ارے لاکھوں سے جو دبا نہیں موت سے جو ڈرا نہیں
جس کا وہ سر کٹ تو گیا کٹ بھی سر جھکا نہیں ہاں میرا امام حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.