Syeda ka mohsin
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
حسن حسین سے پہلے شہید کمسن ہے
وہ کوئی اور نہیں سیدہ کا محسن ہے
ہوا شہید جو دیوار و دَر کے بیچ آ کر
جسے بچانے سے زخمی ہے پہلوے مادر
اداس اس کے لئے رات غمزدہ دن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
وہ جس نے کربوبلا کا سفر کیا ہی نہیں
زباں سے جس نے ابھی ماں کو ماں کہا ہی نہیں
وہ جھولتا کسی جھولے میں کیا یہ ممکن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
علی نے ایسا جنازہ کہاں اٹھایا ہے
شہید ہو کے جو میدان غم میں آیا ہے
وہ شیرخوار جو نہ واقف قد و سن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
وہ جس کو غسل و کفن کی کہاں ضرورت تھی
وہ جس کے تن پہ بہ مثل خدا طہارت تھی
جو کربلا کی زمیں کا أمام ضامن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
قسم خدا کی بہ مثل حسین ابنِ علی
شہید ہو گیا لیکن مدد کسی کی نہ لی
ملول اس کے لئے قوم زعفر جن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
اسی کے عظم کی تقلید کی ہے اصغر نے
اسے شہید کیا ہے ستم کے لشکر نے
ملول تیغ علی اس شہید کے بن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
فراق حضرت محسن میں مر گیء زہرا
کسی بھی ماں پہ نہ اترے یہ بے اماں صدمہ
یہ درد سمجھے گا ریحان جو بھی مومن ہے
وہ کوئی اور نہیں۔۔۔
حسن حسین سے۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.