Moula Tum Hamare Moula Hum Tumhare
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
مولا تم ہمارے مولا ہم تمہارے
سب عشق حسینی میں ہیں سرشار یا حسین
حاضر ہیں، حاضر ہیں، حاضر ہیں عزادار یا حسین
پنجتن کے نام کے ہیں دیوانے اے زمانے
ہمارے سینوں پر لکھا ہوا
مولا سلام آپ پہ صد وار یا حسین
سب پہ ہو کرم آپ کا سرکار یا حسین
ہم چراغ مصطفی کے پروانے اے زمانے
ہمارا دل ہماری جاں، ہماری ایک ہی زباں ہے
عزادار حسین، عزادار حسین، عزادار حسین
ہاں میں وفادار ہوں شبیر کا، ہاں میں عزادار ہوں شبیر کا
مونس و غم خوار ہوں شبیر کا، ماتمی زوار ہوں شبیر کا
اشک عزا میری دوا، فرش ولا عشق میرا
ہم در مولا کے طلبگار ہیں، پہنے ہوئے شال عزا
دل میں لیے کرب و بلا، مولا تیرے قافلے تیار ہیں
مکہ مدینہ و نجف کربلا، عشق خدا کا ہے یہی راستہ
فاطمہ حسنین علی لا فتی، قبلہ من آقا رسول خدا
ایک سخن ایک لگن، ایک زباں ایک دہن
پنجتن کے نام پر نثار ہیں، ہم ہیں وفادار خدا
نام محمد پہ فدا، خاتم رسول کردگار ہیں
ہاں سارا جہاں حلقہ ماتم میں ہے، غم کی فضا ماہ محرم میں ہے
عشق خدا پیاس کے موسم میں ہے، مولا میرا درد کے عالم میں ہے
آؤ چلیں کرب و بلا، کرنے کو ماتم یہ بپا
پرچم عباس نگہبان ہے، آتی ہے زینب کی صدا
آ گیا جو کرب و بلا، فاطمہ زہرا کا وہ مہمان ہے
کرب و بلا کیا ہے بتاتے چلو، مومنو! اس غم کو مناتے چلو
فرش عزا مل کے بچھاتے رہو، پرچم عباس اٹھاتے رہو
مل کے رہو مل کے چلو، ایسا بنو ایسا کرو
جیسا کہ قرآن کا فرمان ہے، حق پہ جیو حق پہ مرو
پیار کرو ساتھ رہو، کرب و بلا کی یہی پہچان ہے
طے ہو سفر سرور و ریحان کا، سلسلہ در سلسلہ در سلسلہ
مقصد شبیر بتاتے چلو
پرچم عباس اٹھاتے چلو
بڑھتا رہے قافلہ شبیر کا، مرحلہ در مرحلہ در مرحلہ
چمن چمن کلی کلی، نگر نگر گلی گلی
ہو گا کرم قدم قدم، لے کے چلو شاہ کا غم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.