Akbar Humein Mar Jane Do
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
اکبر ہمیں مرجانے دو
غربت کی گھڑی یہ آئی آنکھوں سے چلی بینائی
تم گھر سے چلے ہو ایسے جاتا ہے جنازہ جیسے
اکبر ہمیں مر جانے دو پھر مرنے کو جانا
مشکل ہے ضعیفی میں جواں لاش اٹھانا
خیمے سے ذرا دور چلو اے میرے دلبر
یہ بات نہ سن لیں کہیں زینب میری آ کر
اے لعل تیرا سینہ ہے نیزوں کا نشانہ
پھر لوٹ کے آئے گی نہ مقتل سے سواری
ماں کو بڑا ارمان تھا شادی کا تمہاری
تابوت پہ ممکن تو نہیں سہرا سجانا
عباس کا مرنا ہے میری موت کا اعلان
کچھ رحم کرو میری ضعیفی پہ میری جان
آسان نہیں سینے سے برچھی کا چھڑانا
مانگو نہ قضا مجھ سے تڑپتا ہے میرا دل
قسمت کے لکیروں کا بدلنا نہیں مشکل
ہم عمر بڑھا دیں گے ذرا ہاتھ دکھانا
نیزہ دل نازک میں اترتا ہوا دیکھوں
میں زندہ رہوں اور تمہیں مرتا ہوا دیکھوں
تم میں نظر آتے ہیں ہمیشہ مجھے نانا
مظلوم کی ٹوٹی ہے کمر آس نہ توڑو
اے لعل میرے سامنے یوں ہاتھ نہ جوڑو
اچھا نہیں لگتا ہمیں ہر بار بتانا
اکبر گئے مقتل میں گرے زیں سے زمیں پر
لاشے سے تکلم یہ کہا شہ نے تڑپ کر
ٹھہرو ابھی کچھ دیر نہ ہو خلد روانہ
اٹھو میرے قدموں سے اجازت تمہیں دیں گے
اچھا چلو ہم بات اگر مان بھی لیں گے
مشکل ہے بہت ثانی زہرا کو منانا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.