Ana Ali
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Akbar (a.s) recited by Ali Shanawar
ایسے آئے علی اکبر سر میدان وغا
جیسے بدلی سے نیا چاند نمودار ہوا
جیسے تصویر محمد سے اٹھا ہو پردہ
جیسے حیدر کی جوانی کا چلن جلوہ نما
یک بیک صل علی نعرہ اکبر گونجا
نام اکبر علی اکبر ہے میرا
میں حسین ابن علی کا بیٹا ہوں
کھا رہا ہوں قسم بیت اللہ
ہم کو حاصل شرف خون نبی
بد نسب ہم پہ حکومت کرتا ہے
نہ ہوا ہے نہ کبھی ہو سکتا
واللہ واللہ ابا عبداللہ
میں فدا تم پہ الحسین ابن علی
شامیوں اب میرا حملہ دیکھو
ضربت سید والا دیکھو
میری تلوار کا چلنا دیکھو
ضربت ہاشمی ضرب علوی
کہہ کے یہ فوج میں ڈوبا وہ شجائے ازلی
نعرہ زن تھا کہ انا ابن حسین ابن علی
تیر چلنے لگے نیزے چلے تلوار چلی
برق شمشیر دو دم سے صف کفار جلی
کس طرح لڑتا ہے ہم شکل پیمبر دیکھو
آج شمشیر حسینی کے بھی جوہر دیکھو
پلٹے میدان سے وغا کرتے ہوئے
آ کے بابا سے یہ اکبر بولے
تھوڑا پانی میرے بابا جو ملے
دیکھنا پھر سے میری تیغ زنی
بولے شہ سوکھی زباں دکھلا کر
منہ میں رکھ لو یہ انگوٹھی اکبر
ایسا شربت تمہیں دیں گے حیدر
جس کو پی کر تمہیں کہنا ہے یہی
رن میں جا کر وہ بہت دیر لڑے
چار جانب سے عدو ٹوٹ پڑے
نوبتیں بجنے لگیں جب وہ گرے
اک صدا گونجی ابا ادرکنی
سن کے آواز پسر شہ دوڑے
کھائی ٹھوکر کبھی گر کر سنبھلے
گھٹنیوں چلتے ہوئے جب پہنچے
علی اکبر کی یہ آواز سنی
کیا کرے اب تیرا بابا جی کر
خاک دنیا ہے تیرے بعد اکبر
نوحہ جاری تھا ریحان و سرور
رن میں روتی تھی صدائے زخمی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.